UP Madrassa Board Exams: اتر پردیش مدرسہ بورڈ کے امتحانات شروع

author img

By

Published : May 14, 2022, 10:24 PM IST

Updated : May 14, 2022, 10:50 PM IST

اتر پردیش مدرسہ بورڈ کے امتحانات شروع

اتر پردیش مدرسہ بورڈ کے سینئر سیکنڈری اور کامل کے امتحانات ہفتہ سے شروع ہو گئے ہیں۔ امتحان سے قبل اتر پردیش مدرسہ بورڈ نے ٹائم ٹیبل جاری کیا تھا۔ مدرسہ بورڈ کے امتحانات 14 مئی سے 23 مئی تک جاری رہیں گے۔UP Madrassa Board Exams Begin

اتر پردیش مدرسہ بورڈ کے سینئر سیکنڈری اور کامل کے امتحانات آج سے اپنے مقررہ وقت کے مطابق شروع ہوگئے ہیں۔ مدرسہ بورڈ کے امتحانات 14 میں سے 23 مئی تک چلیں گے ان امتحانات کو لے کر انتظامیہ کی جانب سے وسیع پیمانے پر تیاریاں کی گئی ہیں۔ UP Madrassa Board Exams Begin ان امتحانات کے لیے مظفر نگر میں کل 15 مدارس کے لیے 6 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ان امتحانات میں نقل روکنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے اور سیکٹر مجسٹریٹ کی تعیناتی کی گئی ہے۔ دن کی دو پالیو میں یہ امتحانات مکمل کرائے جائیں گے آج کی پہلی پانی میں 1578 طلباء نے امتحانات میں حصہ لیا اور دوسری پارٹی میں 501 طلباء نے ان امتحانات میں حصہ لیا۔

اتر پردیش مدرسہ بورڈ کے امتحانات شروع

مظفرنگر سٹی مجسٹریٹ انوپ کمار سنگھ نے بتایا کہ آج سے اتر پردیش مدرسہ بورڈ کے امتحانات شروع ہو گئے ہیں۔ ان امتحانات کے لیے مظفر نگر میں کل 15 مدارس کے لیے 6 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ان امتحانات میں نقل روکنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ جس سے کسی طرح کا نقل نہ ہوسکے۔

واضح رہے کہ اس بار یوپی میں ایک لاکھ 62 ہزار طلباء نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ مدرسہ بورڈ کے امتحانات کے لیے امتحانی مراکز پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ نقل کے بغیر امتحان کے انعقاد کے لیے امتحانی مراکز کو سی سی ٹی وی سے لیس کیا گیا ہے۔ امتحان میں حصہ لینے والے طلباء کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: National Anthem In Madrasas: اتر پردیش کے مدارس میں قومی ترانہ لازمی

Last Updated :May 14, 2022, 10:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.