ETV Bharat / state

Neeraj Chopra نیرج کی جیت سے اتر پردیش میں خوشی، آنندی بین، یوگی نے دی مبارکباد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 28, 2023, 8:20 PM IST

نیرج کی جیت سے اتر پردیش میں خوشی، آنندی بین، یوگی نے دی مبارکباد
نیرج کی جیت سے اتر پردیش میں خوشی، آنندی بین، یوگی نے دی مبارکباد

گورنر آنندی بین پٹیل، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے نیرج کو اس کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور نیک خواہشات پیش کیں جب کہ نوجوان کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیرج کو ہندوستانی ایتھلیٹک کا فخر قرار دیا ہے۔

لکھنؤ: نیرج چوپڑا کے ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے سے اتر پردیش کے کھیل شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ورلڈ چمپئن اتھلیٹ نیرج چوپڑا کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

گورنر نے ملک کا کو کاسر فخر سے بلند کرنے والی اس کامیابی کے لئے نیرج چوپڑا کے روشن مستقبل کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے نیک خواہشاتک ا ظہار کیا۔ نیرج چوپڑا نے 88.17 میٹر کی اپنے تاریخی تھرو کے ساتھ ہندوستان کو اپنا پہلا عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل کا اعزاز دلایا ہے۔ انہوں نے نیرج چوپڑا کی اس شاندار کارکردگی کی تعریف کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:World Athletics Championships 2023 ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023، نیرج چوپڑا نے گولڈ جیت کر تاریخ رقم کی

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹویٹ کیا ’’مبارک ہو نیرج چوپڑا۔ عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں آپ کے غیر معمولی 88.17 میٹر تھرو کی وجہ سے، آپ ڈائمنڈ لیگ ٹرافی، ورلڈ چیمپئن شپ میں گولڈ اور اولمپک گولڈ جیتنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے۔ آپ کی کامیابیاں پورے ملک کے جذبے کو اوپر اٹھاتی ہے۔ ہر ہندوستانی فخر اور حوصلہ کے ساتھ ساتویں آسمان پر ہے۔ جئے ہند۔ایس پی صدر نے ٹویٹ کیا ’’نیرج چوپڑا کو عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.