ETV Bharat / state

Population Control Law: اقلیتی کمیشن آبادی کنٹرول قانون بنانے کا مطالبہ کرے گی

author img

By

Published : Jul 5, 2022, 8:01 PM IST

اترپردیش اقلیتی کمیشن UP Minority Commission کے ایک برس مکمل ہونے پر لکھنؤ کے اندرا بھون میں پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں اہانت رسول معاملے میں احتجاج کے بعد انتظامیہ کی کارروائی پر کہا کہ انتظامیہ نے قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔'

up-minority-commission-demands-population-control-law
اقلیتی کمیشن آبادی کنٹرول قانون بنانے کا مطالبہ کرے گی

اتر پردیش اقلیتی کمیشن UP Minority Commission کے چئیرمین اشفاق سیفی نے لکھنو کے اندرا بھون میں ایک پریس کانفرس کرکے کمیشن کے مجلس عاملہ کی تشکیل کے ایک برس مکمل ہونے پر کمیشن کی کارکردگی شمار کرائی، ساتھ ہی کہاکہ اتر پردیش اسمبلی و پارلینمٹ میں آبادی کنٹرول قانون بنانے مطالبہ کروں گا۔ UP Minority Commission Demands Population Control Law

ویڈیو
انہوں نے کمیشن کی حصولیابی شمار کراتے ہوئے کہاکہ پوری ریاست سے ایک برس میں تقریباً 26 سو شکایتیں درج کی گئی جس میں سے تقریباً 24 سو شکایتوں کی سماعت کر کے معاملہ حل کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے سیتاپور میں ایک مہنت کے ذریعہ مسلم خواتین پر نازیبا تبصرہ کرنے کا واقعہ بھی بتایا کہ کمیشن نے ازخود نوٹس لےکر سیتاپور پولیس کو نوٹس بھیج کر جواب طلب کیا تھا جس کے بعد مہنت کی گرفتاری ہوئی'۔

کمیشن کے چئیرمین سے جب یہ سوال کیا گیا کہ اہانت رسول معاملے میں ریاست کے متعدد شہروں میں اقلیتی طبقہ نے احتجاج کیا اس کے بعد اگنی پتھ اسکیم کے خلاف بھی مظاہرے ہوئے لیکن دونوں میں کاروائی یکساں نہیں ہوئی، مسلم طبقہ پر سخت کاروائی ہوئی یہ بھی الزام عائد ہوا کہ یکطرفہ کارروائی ہوئی لیکن کمیشن نے کوئی نوٹس نہیں لیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی ہوئی ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ' ہم نے ریاست کا دورہ کیا اور متعدد دانشوروں سے گفتگو بھی کی کہ آبادی پر قابو پانے کا کیا راستہ ہوسکتا ہے جس پر مسلم دانشوروں نے اس پر قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم مرکزی حکومت و ریاستی حکومت سے مطالبہ کریں گے کہ آبادی کنٹرول پر قابو پانے کے لیے قانونی سازی کریں'۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.