ETV Bharat / state

Where Is Bulldozer: مسلمانوں پر چلایا جانے والا بلڈوزر اب کہاں گیا، حاجی ضمیر اللہ

author img

By

Published : Jun 21, 2022, 2:22 PM IST

Where Did the Bulldozer Run Over the Muslims Go Now
Where Did the Bulldozer Run Over the Muslims Go Now

مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم تنازع کو لے کر ضلع علیگڑھ کوئل اسمبلی کے سابق رکن اسمبلی حاجی ضمیر اللہ خان نے کہا کہ بابا کا بلڈوزر اب کہاں ہے جو احتجاج کرنے والے مسلمانوں کے گھروں پر چلایا گیا تھا یا وہ بلڈوزر صرف مسلمانوں کے لیے ہے؟ Where Did the Bulldozer Run Over the Muslims Go Now


علیگڑھ: مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ملک کے مختلف علاقوں سمیت ضلع علیگڑھ میں بھی زبردست احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران مظاہرین نے ملکی املاک کو نقصان پہنچایا، ریل گاڑیوں، بسوں، کار، پولیس چوکی وغیرہ میں توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگادی گئی تھی۔ احتجاج کے دوران مظاہرین کے ذریعہ کروڑوں کی ملکی املاک کو نقصان پہنچانے پر حاجی ضمیر اللہ خان نے حکومت کی جانب سے کی جا رہی کارروائی پر سوال اٹھاتے ہوئے طنز کیا اور کہا کہ اب کہاں گیا بابا کا بلڈوزر Bulldozer Action جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والی بی جے پی کی سابق ترجمان کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین کے گھروں پر چلایا گیا تھا اور بابا کہتے تھے کہ احتجاج کے دوران ملکی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا، گھروں پر بلڈوزر چلایا جائے گا تو اب کیوں نہیں چلایا جا رہا۔ Where Did the Bulldozer Run Over the Muslims Go Now

مسلمانوں پر چلایا جانے والا بلڈوزر اب کہاں گیا: حاجی ضمیر اللہ
حالانکہ حاجی ضمیر اللہ نے احتجاج کرنے والے مظاہرین سے ملکی املاک کو نقصان نہ پہنچانے کی اپیل کی اور کہا کہ یہ ملک اور املاک بھی آپ ہی کی ہے لہٰذا اس کو نقصان نہ پہنچائیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے بلڈوزر پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دوہری سیاست کر رہی ہے، Bulldozer Politics انہوں نے اس پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ واضح رہے دو روز قبل علیگڑھ شہر مفتی محمد خالد حمید نے بھی نپور شرما کے خلاف احتجاج کے دوران حکومت کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف کی گئی سخت کارروائی اور ان کے گھروں پر چلائے گئے بلڈوزر پر اور اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین پر کی گئی نرم کارروائی پر سوال اٹھائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.