ETV Bharat / state

Independence Day 2022: کانپور میں رات کے 12 بجتے ہی قومی پرچم لہرایاگیا

author img

By

Published : Aug 15, 2022, 10:50 AM IST

پورا ملک یوم آزادی کا پچھترویں سالگرہ امرت مہتسو کے نام سے دھوم دھام سے منا رہا ہے، لیکن کانپورمیں امرت مہتسو کا جھنڈا 15 اگست کے پہلے سیکنڈ یعنی14 اگست کو رات 12 بجتے ہی لہرا دیا گیا،چودہ اگست کی رات کوجھنڈا لہرانے کی یہ روایت انیس سو سینتالیس سے چلی آ رہی ہے۔ Independence day celebration in Kanpur

آزادی
آزادی

آزادی کی 75 ویں سالگرہ اور اس موقع پر ملک بھر میں منائے جارہے امرت مہتسو کے تحت ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں رات 12 بجتے ہی آزادی کا پہلا جھنڈا لہرا یا گیا، زبردست آتش بازی کے ساتھ ساتھ یو م آزادی کا جشن 15 اگست کے پہلے سیکنڈ سے ہی کانپور میں شروع ہوگیا۔

یوم آزادی

Independence day celebration in Kanpur

پورا ملک یوم آزادی کا پچھترویں سالگرہ امرت مہتسو کے نام سے دھوم دھام سے منا رہا ہے، لیکن کانپور میں امرت مہتسو کا جھنڈا 15 اگست کے پہلے سیکنڈ 14 اگست کو رات 12 بجتے ہی لہرا دیا گیا،چودہ اگست کی رات کوجھنڈا لہرانے کی یہ روایت انیس سو سینتالیس سے چلی آ رہی ہے، جب ملک کے لوگوں کو یہ پتہ لگا کہ ہندوستان آزاد ہوگیا ہے،اس وقت کانپور کے لوگوں نے رات 12 بجے ہی جھنڈا لہرا دیا تھا،اس وقت سے لے کر آج تک کانپور میں یہ روایت چلی آرہی ہے۔

کانپور کے مسٹبن روڈ پر چندر شیکھر آزاد کے مجسمہ کے پاس جھنڈا لہرا نے کی یہ رسم 14 اگست کی رات کو جشن کے ساتھ منائی جاتی ہے ۔
مزید پڑھیں:کانپور: 14 اگست رات 12 بجے ہی پرچم کشائی، 1947 سے روایت جاری

کانپور کے مسٹن روڈ پر روایتی یوم آزادی کا جھنڈا لہرانے کی رسم پورے جوش و خروش کے ساتھ منایاگیا، شہر کی سڑکوں پر آتشبازی ہوئی، مسٹن روڈ پر جھنڈا پلرا نے کی رسم کانگریس پارٹی کے رہنما کرتے چلے آ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.