ETV Bharat / state

Arrogant Prophet Should be Arrested: گستاخِ رسول کو گرفتار کیا جائے اور بلڈوزر پر قانون بنے

author img

By

Published : Jun 18, 2022, 7:44 AM IST

حکومت کو ایسا آئین بنانا چاہیے کہ کوئی بھی کسی کے مذہب پر اگر کوئی بے ہودہ تذکرہ کرتا ہے تو اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے جلد سے جلد جیل بھیجا جانا چاہیے۔ Prophet Remark Row۔ حکومت جس طرح سے لوگوں کے مکانوں پر بلڈوزر چلا رہی ہے وہ غیر قانونی ہے۔ Arrogant Prophet Should be Arrested

Arrogant Prophet Should be Arrested
Arrogant Prophet Should be Arrested

سنبھل۔ یوپی: ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے ممبر آف پارلیمنٹ ڈاکٹر شفیق الرحمٰن برق نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی اسپیکر نُپور شرما اور نوین جندل کے ذریعے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر بے ہودہ تذکرہ کرکے مسلمانوں کو مذہبی ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔ مسلمانوں کی ناراضگی کے بعد دونوں کے خلاف جگہ جگہ احتجاج کیے گئے اور مقدمہ درج کیا گیا لیکن ابھی تک ان کی گرفتاری نہیں ہو سکی۔ لہٰذا دونوں کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔ The Arrogant Prophet Should be Arrested and the Law Should be Made on Bulldozers

ممبر آف پارلیمنٹ ڈاکٹر شفیق الرحمٰن برق نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کی، کہا گستاخِ رسول کو گرفتار کیا جائے اور بلڈوزر پر قانون بنے
آگے بولتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ایسا آئین بنانا چاہیے کہ کوئی بھی کسی کے مذہب پر اگر کوئی بے ہودہ تذکرہ کرتا ہے تو اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے جلد سے جلد جیل بھیجا جانا چاہیے۔ Prophet Remark Row۔ الہٰ آباد کے جاوید کی کوٹھی پر بلڈوزر چلا کر اس کو زمین دوز کر دیا گیا، جس طرح سے حکومت لوگوں کے مکانوں پر بلڈوزر چلا رہی ہے وہ غیر قانونی ہے جس طرح سے جاوید کی بلڈنگ کو گرایا گیا ہے وہ بلڈنگ جاوید ملک کی نہیں تھی بلکہ وہ بلڈنگ ان کی اہلیہ کی تھی۔ جاوید ملک کو وہ بلڈنگ ان کی اہلیہ کے والد نے تحفے میں دی تھی۔ بلڈوزر کے خلاف بھی قانون بننا چاہیے۔ Arrogant Prophet Should be Arrested
15590974
15590974

یہ بھی پڑھیں:


ڈاکٹر شفیق الرحمٰن برق نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ اپنا منہ کیوں نہیں کھولتے آخرکار ان کی پالیسی ہے کیا جسے عوام کے سامنے آنا چاہیے۔ آخر کار یہ کس پالیسی کے تحت حکومت چلا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.