ETV Bharat / state

Unique Treatment for Diabetics: ڈاکٹر ایم اے صدیقی کی جانب سے شوگر پاٹھ شالہ کا انعقاد

author img

By

Published : Jul 4, 2022, 7:45 AM IST

ڈاکٹر ایم اے صدیقی کے مطابق ذیابیطس ایسا مرض ہے جس کا پتا آسانی سے نہیں چلتا ہے،لوگوں کے سامنے جب مختلف پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو اس وقت ٹسٹ کے ذریعہ ذیابیطس کا پتہ چلتا ہے، ڈاکٹر ایم اے صدیقی کے علاج کا طریقہ بھی منفرد ہے، وہ ذیابیطس کے علاج کے لئے دوا سے زیادہ بھروسہ روز مرہ کی زندگی کے تبدیلی پر توجہ دلاتے ہیں۔ Free Test Arranged by Dr MA Siddiqui

شوگر پاٹھ شالہ کا انعقاد
شوگر پاٹھ شالہ کا انعقاد

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی ضلع کے نوجوان ڈاکٹر ایم اے صدیقی نے ذیابیطس جیسے مرض سے لوگوں کو نجات دلانے اور اس کے تئیں عوام میں بیداری لانے کے مد نظر منفرد پہل کی ہے، ڈاکٹر ایم اے صدیقی ہر سنیچر کو صبح 11 بجے شوگر کی پاٹھ شالہ کا اہتمام کرتے ہیں، جس میں عوام کو ذیابیطس کا علاج اور مفت ٹیسٹ کرایا جاتا ہے۔ Free Test Arranged by Dr MA Siddiqui

شوگر پاٹھ شالہ کا انعقاد
ڈاکٹر ایم اے صدیقی کے مطابق ذیابیطس ایسا مرض ہے جس کا پتا آسانی سے نہیں چلتا ہے، لوگوں کے سامنے جب مختلف پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو اس وقت ٹسٹ کے ذریعہ ذیابیطس کا پتہ چلتا ہے، ڈاکٹر ایم اے صدیقی کے علاج کا طریقہ بھی منفرد ہے، وہ ذیابیطس کے علاج کے لئے دوا سے زیادہ بھروسہ روز مرہ کی زندگی کے تبدیلی پر توجہ دلاتے ہیں۔ ڈاکٹر ایم اے صدیقی نے یوینٹو میڈسن پر تحقیق کی ہے، مریض کو پہلے بیماری کے تئیں آگاہ کیا جاتاہے، اس کے بعد اس کا علاج شروع کیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر ایم اے صدیقی ذیابیطس کے علاج میں مریض کو بھوکا نہیں رہنے کا مشورہ دیتے ہیں، وہ مریض کو پیٹ بھر کھانے کا مشورہ دیتے ہیں، لیکن مریض کو کیا کھانا ہے، کیسے کھانا اور کس مقدار میں کھانا ہے یہ شوگر کی پاٹھ شالہ میں بتایا جاتا ہے۔ شوگر پاٹھ شا لہ کے مثبت نتائج سننے کے بعد لوگ یہاں آتے ہیں، اور اپنی روز مرہ کی زندگی میں تبدیلی لاکر شوگر کا توازن برقرار رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر ایم صدیقی کا ماننا ہے ذیابیطس کے تئیں بیداری بہت کم ہے، اور لوگ اس کا شکار تیزی سے ہو رہے ہیں، اس لئے وہ کبھی نہ کبھی ہر محل جاکر لوگوں کا مفت شوگر ٹسٹ کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.