ETV Bharat / state

SP on Allahabad University Fees Hike الہ آباد یونیورسٹی میں فیس میں اضافہ معاملے پر ایس پی کا اسمبلی سے واک آؤٹ

author img

By

Published : Sep 23, 2022, 8:10 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر ایس پی صدر اکھلیش یادو نے الہ آباد یونیورسٹی میں فیس میں اضافے کا معاملہ اٹھایا۔ اسمبلی کے اسپیکر ستیش مہانا نے اس مسئلہ پر بحث کے لئے اپوزیشن لیڈر اکھلیش کے مطالبے کو مسترد کر دیا۔ اس پر اکھلیش کے ساتھ ایس پی اور آر ایل ڈی کے اراکین نے واک آؤٹ کیا۔ SP boycotts Assembly session

لکھنؤ: اتر پردیش قانون ساز اسمبلی میں اہم اپوزیشن پارٹی سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے مانسون اجلاس کے آخری دن جمعہ کو الہ آباد یونیورسٹی میں طلبا کی بڑھتی ہوئی فیسوں اورمہنگائی پر ایوان میں بحث کا مطالبہ مسترد کئے جانے پر ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔SP boycotts Assembly session

ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر ایس پی صدر اکھلیش یادو نے الہ آباد یونیورسٹی میں فیس میں اضافے کا معاملہ اٹھایا۔ اسمبلی کے اسپیکر ستیش مہانا نے اس مسئلہ پر بحث کے لئے اپوزیشن لیڈر اکھلیش کے مطالبے کو مسترد کر دیا۔ اس پر اکھلیش کے ساتھ ایس پی اور آر ایل ڈی کے اراکین نے واک آؤٹ کیا۔

ایوان سے باہر آنے کے بعد ایس پی ممبران اسمبلی نے اکھلیش کی قیادت میں قانون ساز اسمبلی سے ایس پی آفس تک پیدل مارچ کیا۔ اس دوران ایس پی اراکین نے سڑک پر مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف نعرے لگائے۔ ان کے پاس پلے کارڈز بھی تھے جن پر ان مسائل پر نعرے درج تھے۔

اکھلیش نے ایوان کے اجلاس کے آغاز میں الہ آباد یونیورسٹی میں فیس میں اضافے کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 800 دنوں سے طلباء فیسوں میں اضافہ کی واپسی کے مطالبہ کو لے کر پرامن احتجاج کر رہے ہیں۔ اکھلیش نے کہا کہ یونیورسٹی میں فیس میں 500 گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ ریاست میں بے روزگاری اور مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ کسان خشک سالی اور سیلاب کا شکار ہیں۔ کسان کی آمدنی کم ہو رہی ہے ایسے میں فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اکھلیش نے کہا کہ غریب طلباء کیسے پڑھ سکیں گے۔ حکومت غریب طلباء کی فکر کرتے ہوئے انہیں ریلیف دے لیکن حکومت کی طرف سے کچھ نہیں ہوا۔

اکھلیش اسے خاص ذکر کا مسئلہ بتا کر اس پر ایوان میں بحث کا مطالبہ کر رہے تھے۔ رولز کا حوالہ دیتے ہوئے مہانا نے کہا کہ اس مسئلہ پر بعد میں بات کی جائے گی۔ مسئلہ پر بات نہ ہوتے دیکھ کر اکھلیش یادو نے ایس پی اور آر ایل ڈی اراکین کے ساتھ واک آؤٹ کیا۔ اس کے بعد ایس پی اراکین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

ایس پی۔ آر ایل ڈی کے اراکین کے واک آؤٹ پر پارلیمانی امور کے وزیر سریش کھنہ نے کہا کہ قائد حزب اختلاف اکھلیش یادو ایوان میں کچھ ذاتی ایجنڈا لے کر آئے تھے۔ کھنہ نے کہا کہ پچھلے دو دنوں میں ان تمام مسائل پر ایوان میں بحث ہوئی ہے۔ اس لیے آج بحث کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ جہاں تک مہنگائی، بے روزگاری اور صحت خدمات کا تعلق ہے یوگی حکومت کے تحت تمام شعبوں میں بہترین کام کیا گیا ہے اور کیا جا رہا ہے۔ حکومت نے ہر شعبے میں بے مثال اصلاحات کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Akhilesh Yadav on UP Govt ناکام حکومت اپوزیشن کا سامنا نہیں کرنا چاہتی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.