Akhilesh Yadav on UP Govt ناکام حکومت اپوزیشن کا سامنا نہیں کرنا چاہتی

author img

By

Published : Sep 19, 2022, 4:09 PM IST

ناکام حکومت اپوزیشن کا سامنا نہیں کرنا چاہتی

ایس پی اراکین اسمبلی نے اکھلیش یادو کی قیادت میں ودھان بھون کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی۔ تاکہ وہ اشیاء کی بڑھتی قیمتوں، بے روزگاری، خواتین کے خلاف کرائم اور ریاست میں نظم وضبط کے حالات پر اپنی آواز بلند کر سکیں۔ تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔ Akhilesh Yadav criticizes UP government

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے پیر کو کہا کہ تمام محاذوں پر ناکام اترپردیش کی بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی حکومت اپوزیشن کا سامنا نہین کرنا چاہتی ہے۔ اکھلیش نے یہ بیان اپنے اراکین اسمبلی کے ساتھ ودھان سبھا تک پیدل مارچ کرنے سے روکے جانے کے بعد دیا۔ ایس پی سربراہ نے کہا 'یہ کس طرح کی حکومت ہے جو اراکین اسمبلی اور سابق وزراء کو اسمبلی نہیں جانے دے رہی ہے؟ آخر ہم صرف عوام کے مسائل ہی تو اٹھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'حکومت اپوزیشن کا سامنا کرنا کیوں نہیں چاہتی ہے؟ حکومت اپوزیشن کا سامنا نہیں کرنا چاہتی ہے کیونکہ وہ تمام محاذوں پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔ Akhilesh Yadav criticizes UP government

وہیں اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سماج وادی پارٹی پر طنز کستے ہوئے کہا کہ پارٹی سے اصول کی پابندی اور شائستگی کے مظاہرے کی توقع رکھنا محض ایک خواب ہے۔' یوگی نے کہا کہ 'اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے اگر کوئی پارٹی اور شخص جمہوری طور سے اپنے خیالات کا اظہار کرتا ہے۔یہ ان کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ اجازت لیں۔اگر انہوں نے اجازت لی ہوتی پولیس نے انہیں پیدل مارچ کی اجازت دیتی۔لیکن ایس پی سے کسی اصول کی پابندی یا شائستگی کے مظاہرے کی توقع محض ایک خواب ہے۔

اس سے قبل ایس پی اراکین اسمبلی نے اکھلیش یادو کی قیادت میں ودھان بھون کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی۔ تاکہ وہ اشیاء کی بڑھتی قیمتوں، بے روزگاری، خواتین کے خلاف کرائم اور ریاست میں نظم وضبط کے حالات پر اپنی آواز بلند کر سکیں۔ تاہم پولیس نے ذریعہ راج بھون کے راستے مارچ کرنے سے بندریا باغ کراسنگ پر روک دیا گیا۔اراکین اسمبلی مارچ کو بضد تھے لیکن وہ ایسا نہیں کرسکے کیونکہ رود کو بیرکیڈ کردیا گیا تھا۔اس کے بعد اکھلیش کی قیادت میں اراکین اسمبلی نے روڈ پر دھرنا دیا اور بی جے پی کے ایم ایل اے اروند گری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اسمبلی کی کاروائی شروع کردی۔

مظاہرے کو ختم کرنے کے بعد اکھلیش نے الزام لگایا کہ موجودہ حکومت میں بدعنوانی اپنے شباب پر ہے۔ ہر چیز مہنگی ہوتی جارہی ہے۔انہوں نے نوجوانوں کو جاب اورروزگار کے جو خواب دکھائے تھے وہ سب جھوتے ثابت ہوئے۔آج ہر چیز کا پرائیویٹائزیشن کر کے نوجوان سے روزگار کو چھینا جارہا ہے۔نوجوان اگنی ویر اسکیم سے مطمئن نہیں ہیں۔ ایس پی سربراہ نے کہا کہ وہ اپنے اراکین اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کے آگے کی حکمت عملی طے کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Akhliesh Yadav on BJP Leaders بی جے پی لیڈران مجرمانہ واردات انجام دے رہے ہیں، اکھلیش

وہیں پولیس نے کہا کہ ایس پی اراکین اسمبلی کو ودھان بھون کی جانب مارچ کرنے سے روک دیا گیا کیونکہ انہوں نے اس کی اجازت نہیں لی تھی۔ایک افسر نے بتایا کہ اگرچہ اجازت نہیں لی گئی تھی باوجود اس کے ایک متبادل روٹ کی تجویز پیش کی گئی تھی لیکن ایس پی اراکین اسمبلی اس روٹ کے لئے تیار نہ ہوئے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.