ETV Bharat / state

Farm Laws Repealed: 'مودی حکومت کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا'

author img

By

Published : Nov 20, 2021, 1:51 PM IST

سہارنپور کانگریس کے سکریٹری عمران مسعود، بی ایس پی کے رکن پارلیمان فضل الرحمان نے بھی زرعی قوانین (Farm Laws) کے واپسی پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

Farm Laws: مودی حکومت کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا: عمران مسعود
Farm Laws: مودی حکومت کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا: عمران مسعود

زرعی قوانین کی واپسی (Farm Laws Repeal) کا مطالبہ کرتے ہوئے کسان گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے دھرنے پر بیٹھے تھے۔ اس دوران تقریبا 600 کسانوں کی موت ہوئی۔

ریاست اتر پردیش کے سہارنپور میں کانگریس سکریٹری عمران مسعود، بی ایس پی کے رکن پارلیمان فضل الرحمان نے زرپر اپنا ردعمل ظاہر کیا۔

Farm Laws: مودی حکومت کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا: عمران مسعود

بی ایس پی کے رکن پارلیمان حاجی فضل الرحمان نے حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'حکومت اگر اسے پہلے واپس لے لیتی تو سینکڑوں کسانوں کی موت نہ ہوتی۔'

یہ بھی پڑھیں: Farm Laws Repealed: کسانوں کو خالصتانی کہنے والوں سے معافی مانگنے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ 'تقریباً 600 کسان ہلاک ہوئے ہیں، حکومت ان کسانوں کے لواحقین کو معاوضہ دے اور ان کے تمام مطالبات پورے کرے۔'

سہارنپور کانگریس سکریٹری عمران مسعود نے کہا کہ 'مودی حکومت کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا ہے۔'

خیال رہے کہ 19 نومبر کو وزیراعظم نریندر مودی نے ملک سے خطاب کرتے ہوئے تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کا اعلان کیا۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ تینوں زرعی قوانین کے ساتھ ساتھ ان کے دیگر مطالبات بھی پورے کیے جائیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.