ETV Bharat / state

Farm Laws Repealed: کسانوں کو خالصتانی کہنے والوں سے معافی مانگنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Nov 20, 2021, 12:07 PM IST

نوئیڈا کے کسان رہنما پرویندر یادو نے کہا کہ 'وزیراعظم کا بیان گلے سے نیچے نہیں اتر رہا ہے۔ اس بات کا خدشہ ہے کہ کہیں بعد میں یہ انتخابی جملہ نہ نکلے۔'

خالصتانی کہنے والوں کو معافی مانگنی چاہیئے: کسان رہنما
خالصتانی کہنے والوں کو معافی مانگنی چاہیئے: کسان رہنما

وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے تینوں زرعی قوانین (Farm Laws) کی واپسی پر نوئیڈا کے کسان رہنماؤں نے کہا کہ 'ہم وزیر اعظم کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ انہوں نے گرونانک جینتی کے موقع پر کسانون کو سوغات دی۔

اسی کے ساتھ انہوں نے مطالبہ کیا کہ 'کسانوں کو خالصتانی اور پاکستانی بتانے والے لوگوں کو کو میڈیا کے سامنے آکر کسانوں اور تحریک میں شامل لوگوں سے معافی مانگنی چاہیے۔'

خالصتانی کہنے والوں کو معافی مانگنی چاہیئے: کسان رہنما

انہوں نے اس وزیر اعظم کے بیان پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان بھروسہ نہیں ہو رہا ہے، وہ چاہتے ہیں کہ اس کو جلد قانونی شکل دی جائے۔'

پرویندر یادو نے کہا کہ 'وزیراعظم کا بیان گلے سے نیچے نہیں اتر رہا ہے کہ کہیں بعد میں یہ نہ کہہ دیا جائے کہ یہ تو انتخابی جملہ تھا۔'

انہوں نے وزیر داخلہ امت شاہ کے اس بیان کا ذکر کیا جس میں 15-15 لاکھ روپے دینے کے اعلان کو انتخابی جملہ قرار دیا تھا۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ وزیر اعظم کا بیان بھی انتخابی جملے تک محدود رہ جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

Punjab cm on farm laws repeal:زرعی قوانین واپس لینے میں تاخیر ضرور لیکن یہ خوش آئند قدم:چننی

پرویندر یادو نے کہا کہ 'جب تک کسانوں کی وزیراعظم اور وزیر زراعت سے میٹنگ نہ ہو جائے اور تحریری معاہدہ نہ ہو جائے اور جب تک ایم ایس پی پر گارنٹی نہیں مل جائے تب تک کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.