ETV Bharat / state

Uttar Pradesh Assembly Election: مرادآباد میں راشٹریہ لوک دل کا انتخابی جلسہ

author img

By

Published : Dec 8, 2021, 5:24 PM IST

مرادآباد میں راشٹریہ لوک دل کے صوبائی سیکریٹری مطلوب احمد RLD Leader Matloob Ahmed نے انتخابی جلسہ RLD Election Campaign کو خطاب کرتے ہوئے کہا راشٹریہ لوک دل اور سماج وادی پارٹی ایک ساتھ الیکشن لڑے گی۔

مرادآباد میں راشٹریہ لوک دل کا انتخابی جلسہ

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے کانٹھ اسمبلی علاقے میں راشٹریہ لوک دل پارٹی کا ایک انتخابی جلسہ RLD Election Campaign in Moradabad ہوا۔ اس انتخابی جلسہ میں راشٹریہ لوک دل کے صوبائی سیکریٹری مطلوب احمدRLD Leader Matloob Ahmed نے انتخابی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا راشٹریہ لوک دل اور سماج وادی پارٹی ایک ساتھ الیکشن لڑے گی۔

راشٹریہ لوک دل کے صوبائی سیکریٹری مطلوب احمد نے مزید کہا کہ مرادآباد کانٹھ اسمبلی سیٹ سے راشٹریہ لوک دل کا امید وار جیتے گا۔ اس سیاسی جلسہ میں کچھ لوگوں نے شرکت کر یہ بتا دیا کہ آنے والا وقت بدلاؤ کا ہے۔

مرادآباد میں راشٹریہ لوک دل کا انتخابی جلسہ

مزید پڑھیں: آر ایل ڈی رہنما مطلوب احمد سے خصوصی بات چیت

انہوں نے بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ 'ہم عوام کے بیچ جائیں گے اور بھارتی جنتا پارٹی کے ان کارناموں کو بتائیں گے جنکی وجہ سے ملک پیچھے چلا گیا ہے'۔

واضح رہے کہ آئندہ سال 2022 میں اترپردیش کے 403 نشستوں پر اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Election ہونے والے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.