ETV Bharat / state

رامپور: مسابقہ قرات میں ممتاز طلبہ کو اعزاز سے نوازا گیا

author img

By

Published : Oct 1, 2021, 1:09 PM IST

رامپور میں قائم معروف دینی درس گاہ مدرسہ جامعہ اسلامیہ عربیہ فیض العلوم میں مسابقہ قرات میں بہترین کارکردگی پیش پیش کرنے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔

rampur students were awarded in the quran recitation competition
رامپور: مسابقہ قرات کریم میں ممتاز طلبہ کو اعزاز سے نوازا گیا

ریاست اترپردیش کے رامپور کے معروف مدرسہ جامعہ اسلامیہ عربیہ فیض العلوم میں گذشتہ دنوں مسابقہ قرات کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جہاں مدارس کے علاوہ اسکولوں کے طلبہ نے بھی حصہ لیا۔ اس مسابقہ کا انعقاد تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ جس میں میں پرائمری، جونیئر اور سینئر گروپ بنائے گئے۔ ان تینوں گروپوں میں سے پانچ طلبہ نے اول پوزیشن حاصل کی۔

بہترین کارکردگی پیش کرنے والے طلبہ کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔

رامپور: مسابقہ قرات کریم میں ممتاز طلبہ کو اعزاز سے نوازا گیا

اس پروگرام کی صدارت مولانا اسلم جاوید قاسمی نے کہا کہ آج اس مسابقہ کا اصل مقصد طلبہ میں تعلیمی بیداری لانا اور قران کریم سے اپنی زندگیوں کو سنوارنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رامپورہسپتال میں پرائیویٹ ایمبولینس کے داخلے پر لگی پابندی ہٹائی جائے: عآپ رہنما

انہوں نے کہا کہ کورونا دور میں لاک ڈاؤن کے سبب تمام تعلیمی سرگرمیاں ٹھپ پڑ گئیں تھیں۔ کافی عرصہ بعد یہ ایک شروعات کی گئی ہے۔ اس مسابقہ میں 30 سے زائد مدارس اور اسکولوں کے طلبہ نے حصہ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.