ETV Bharat / state

Ram Nath Kovind Visit Kanpur: رام ناتھ کوند کی چودھری ہرموہن سنگھ کو خراج عقیدت

author img

By

Published : Nov 24, 2021, 7:37 PM IST

صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند آج دو روزہ دورہ (Ram Nath Kovind Visit Kanpur) پر کانپور پہنچے۔ اس دوران انہوں نے چودھری ہرموہن سنگھ کے سو سالہ یوم پیدائش تقریب میں شرکت کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

رام ناتھ کوند کی چودھری ہرموہن سنگھ کو خراج عقیدت
رام ناتھ کوند کی چودھری ہرموہن سنگھ کو خراج عقیدت

صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کوند آج دو روزہ دورے (ram nath kovind visit kanpur) پر کانپور پہنچے، کانپور ایئرپورٹ پر ریاست اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، وزیراعلٰی یوگی آدتیہ ناتھ اور اترپردیش حکومت کے انڈسٹریل منسٹر ستیش ماہانہ نے صدر جمہوریہ ہند کا استقبال کیا۔

اس کے بعد انہوں نے چودھری ہرموہن سنگھ کے گاؤں مہربان سنگھ کے پروا پہنچے جہاں وہ چودھری ہرموہن سنگھ کے سو سالہ یوم پیدائش تقریب میں شرکت کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

واضح رہے کہ صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کا تعلق کانپور دیہات سے ہے اس لیے انہوں نے اپنی پرانی یادوں کو دہراتے ہوئے کہا کہ 'مرحوم چودھری ہرموہن سنگھ یادو کے ساتھ انہوں نے کافی وقت گزارا ہے۔

مزید پڑھیں:

کووند، راج ناتھ اور شاہ نے بھگوان برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کیا

انہوں نے چودھری ہر موہن سنگھ یادو کے تعلق سے کہا کہ 'انہوں نے اپنی زندگی میں سادگی اور ایمانداری کے ساتھ کام کیا ہے، راج سبھا میں ان کے ساتھ رہنے کا مجھے موقع ملا، سماج کے لیے دی گئی ان کی قربانی سے میں اچھی طرح واقف ہوں اس لیے میں ان کی یوم پیدائش کے سو سالہ جشن میں سرکت کرنے آیا ہوں۔

رام ناتھ کووند 25 نومبر کو ہرٹ کورٹ بٹلر ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ (ایچ بی ٹی آئی) کے صد سالہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.