ETV Bharat / state

Muharram 2022: حضرت عباس کی یاد میں نکالا گیا جلوس

author img

By

Published : Aug 8, 2022, 6:03 PM IST

حضرت عباس کی یاد میں نکالا گیا جلوس
حضرت عباس کی یاد میں نکالا گیا جلوس

آٹھ محرم الحرام کو سنبھل میں حضرت عباس رضی اللہ تعالی عنہ کی یاد میں ہر سال عقیدت و احترام کے ساتھ جلوس نکالا جاتا ہے۔ procession taken out in memory of hazrat abbas alamdar

سنبھل: ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل کے سرسی سادات میں ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم کی آٹھ تاریخ کو جلوس نکالا گیا۔ جلوس کے دوران مقامی انجمنوں نے نوحہ خوانی اور ماتم سینہ زنی کی۔ صبح چار بجے سے فجر کی نماز تک جلوس نکالا گیا۔ یہ جلوس حضرت عباس کی یاد میں نکالا جاتا ہے کیوں کہ کربلا کے میدان میں جب اہل بیت پر پانی بند کردیا گیا، حضرت عباسؓ ہی تھے جو نہرِ فرات تک پہنچے تھے لیکن پیاس کی شدت کے باوجود انہوں نے پانی کا قطرہ بھی اپنے لبوں سے نہیں لگایا، کیونکہ میدان کربلا میں حضرت امام حسینؓ کے خیموں میں چھوٹے چھوٹے بچے تھے جو کئی روز سے پیاسے تھے۔ حضرت عباس نے خیموں میں پانی لے جانا چاہا لیکن یزیدی لشکر نے انہیں روک لیا۔ حضرت عباس کے بازوں کو جدا کردیا، اور حضرت عباس کو شہید کردیا۔ عزاداروں نے ماتم اور نوحہ خوانی کرکے علم کی زیارت کی اس جلوس میں نوجوان بچے بزرگ اور خواتین بھی شامل رہیں۔

حضرت عباس کی یاد میں نکالا گیا جلوس

یہ بھی پڑھیں: Muharram 2022: مرادآباد میں سات محرم کا جلوس برآمد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.