ETV Bharat / state

صدر جمہوریہ نے نوئیڈا کے ڈی ایم کو ارجن ایوارڈ سے نوازا

author img

By

Published : Nov 14, 2021, 4:39 PM IST

صدر جمہوریہ نے نوئیڈا کے ڈی ایم کو ارجن ایوارڈ سے نوازا
صدر جمہوریہ نے نوئیڈا کے ڈی ایم کو ارجن ایوارڈ سے نوازا

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پیرا اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے آئی اے ایس سہاس ایل وائی کے لیے پانچ طرح کے انکریمنٹز کا بھی اعلان کیا۔

ٹوکیو پیرالمپکس 2020 میں تمغہ جیت کر قوم کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی اور گوتم بدھ نگر نوئیڈا کے ڈی ایم سہاس ایل وائی کو صدر رام ناتھ کووند نے ارجن ایوارڈ سے نوازا۔

سہاس ایل وائی نے بیڈمنٹن سنگلز میں چاندی کا تمغہ جیت کر نوئیڈا سمیت پورے ملک کا نام روشن کیا تھا۔ وہ ملک کے پہلے آئی اے ایس ہیں، جنہوں نے پیرا اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ اب انہیں ارجن ایوارڈ ملا ہے۔

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پیرا اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے اتر پردیش کے آئی اے ایس سہاس ایل وائی کے لیے پانچ طرح کے انکریمنٹز کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے کورونا کے دوران سہاس ایل وائی کے کام کو بھی سراہا۔ اس کے علاوہ سہاس ایل وائی کو 4 کروڑ روپے بھی انعام میں دیے گئے۔ سہاس اصل میں شیموگہ، کرناٹک کے رہنے والے ہیں۔ وہ 2 جولائی 1983 کو پیدا ہوئے۔

بچپن سے سہاس ایک ٹانگ سے معذور ہیں۔ ان کی دائیں ٹانگ پوری طرح فٹ نہیں ہے۔ انہوں نے سورتکل سے 12 ویں مکمل کی۔ اس کے بعد یہاں واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے کمپیوٹر سائنس میں انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔

سہاس دنیا کے نمبر 3 بیڈمنٹن کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے سال 2018 میں جکارتہ میں منعقدہ ایشین پیرا گیمز میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ وہ مارچ 2018 میں وارانسی میں منعقدہ دوسری قومی پیرا بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیت کر قومی چیمپئن بنے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.