ETV Bharat / state

Policeman Danced on Independence Day یوم آزادی کے جشن میں ڈوبے پولیس اہلکاروں کے رقص کا ویڈیو وائرل

author img

By

Published : Aug 15, 2022, 4:54 PM IST

اتر پردیش کے متھرا کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں پولیس اہلکار یوم آزادی کا جشن منانے کے دوران رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔ Policeman Danced on Patriotic Songs

policeman danced on independence day
پولیس اہلکاروں کے رقص کا ویڈیو

متھرا: آج 15 اگست 2022 کو پورا ملک 75 ویں یوم آزادی کی تقریبات منا رہا ہے۔ چاروں جانب لوگ اس جشن میں ڈوبے نظر آ رہے ہیں۔ وہیں متھرا ضلع کے گووند نگر تھانے کے پولیس اہلکار بھی اس جشن میں پیچھے رہے اور جم کر ڈانس کیا۔ پولیس اسٹیشن میں تعینات پولیس اہلکاروں نے ترنگا پرچم ہاتھوں میں لے کر حب الوطنی کے فلمی گانوں پر رقص کیا۔ اس دوران تمام پولیس اہلکار 'آزادی کا امرت مہوتسو' میں رنگے نظر آئے۔ ہاتھوں میں ترنگا جھنڈا لے کر حب الوطنی کے فلمی گانوں پر ڈانس کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ جس سے صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ تھانے میں تعینات پولیس اہلکار کس طرح جشن آزادی منا رہے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت اس ویڈیو کی توثیق نہیں کرتا ہے۔ Anniversary of Independence Day

پولیس اہلکاروں کے رقص کا ویڈیو

ہندی فلمی سنیما میں حب الوطنی سے لبریز فلموں اور نغموں کا ایک اہم کردار رہا ہے اور اس کے ذریعے فلمساز لوگوں میں حب الوطنی کے جذبے کو آج بھی بلند کرتے ہیں۔ بالی ووڈ میں حب الوطنی پر مبنی فلموں اور نغموں کا آغاز 1940 کی دہائی سے ہوا تھا۔ سنہ 1940 میں ڈائریکٹر گیان مکھرجی کی فلم بندھن غالباً پہلی ایک ایسی فلم تھی جس میں حب الوطنی کے احساس کو سلور اسکرین پر دکھایا گیا تھا۔ یوں تو اس فلم میں پردیپ کے لکھے تمام نغمات کافی مقبول ہوئے لیکن’چل چل رے نوجوان‘ نغمہ نے آزادی کے ديوانوں میں ایک نیا جوش بھر دیا۔ حالیہ دور میں کچھ نئی فلموں نے بھی وطن سے محبت ابھارنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ جس میں اداکار شاہ رخ خان کی چک دے انڈیا اور بارڈر فلم قابل ذکر ہیں۔ اس سلسلہ میں آزادی کے موقع پر اے این آئی نے بھی ایک ٹویٹ کرکے ہندی فلموں کو یاد کیا ہے۔ Azadi Ka Amrit Mahotsav

آج یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے ہم وطنوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دی۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج کا دن تاریخی ہے۔ آج نئے راستے، نئے عزم، نئی طاقت کے ساتھ آگے بڑھنے کا موقع ہے۔ غلامی کا پورا دور جدوجہد آزادی میں گزرا۔ ہندوستان کا کوئی گوشہ ایسا نہیں تھا کوئی وقت ایسا نہیں تھا جب ہم وطنوں نے سینکڑوں سال غلامی کے خلاف جنگ نہ لڑی ہو۔ آج ہم تمام ہم وطنوں کے لیے موقع ہے کہ وہ ہر عظیم انسان کے سامنے، قربانی دینے والے کے سامنے جھک جائیں۔ یہ ان کے خوابوں کو پورا کرنے کا عہد کرنے کا موقع ہے۔PM Modi Speech From Red Fort

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہر بھارتی کا دل فخر سے بھر جاتا ہے جب وہ رانی لکشمی بائی، جھلکاری بائی، چننما بیگم حضرت محل جیسی بہادر خواتین کو یاد کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا، یہ ملک منگل پانڈے، تاتیا ٹوپے، بھگت سنگھ، سکھ دیو، راج گرو، چندر شیکھر آزاد، اشفاق اللہ خان، رام پرساد بسمل کا مقروض ہے۔ ان ہیروز نے برطانوی راج کی بنیاد ہلا دی۔ پی ایم مودی نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ آزادی کے 100 سال مکمل کرنے کے لیے ابھی سے عہد کریں کہ پھر یہ ایک ترقی یافتہ ملک ہوگا،ترقی کے مرکز میں ہوگا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ جب ملک آزادی کے 100 سال مکمل کرے گا، تب نوجوانوں کی عمر 50-55 سال ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آج جب ہم آزادی کا امرت مہوتسو منا رہے ہیں، پچھلے 75 سالوں میں جو لوگ ملک کے لیے جیتے اور مرتے رہے، جنہوں نے ملک کی حفاظت کی، ملک کے عزم کو پورا کیا، چاہے وہ فوج کے جوان ہوں، پولیس والے۔ عوامی نمائندے، مقامی سوراج کے اداروں کے منتظم رہے ہیں۔ India's Freedom Fight

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.