ETV Bharat / state

G20 Sir Syed Memorial Lecture پدم بھوشن شیام سرن نے جی 20 سرسید یادگاری خطبہ پیش کیا

author img

By

Published : Jul 17, 2023, 3:12 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جے این ایم سی آڈیٹوریم میں پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ شیام سرن نے دانشوروں اور اسکالرز کو جی 20 سرسید یادگاری خطبہ پیش کیا۔

پدم بھوشن شیام سرن نے جی 20 سرسید یادگاری خطبہ پیش کیا
پدم بھوشن شیام سرن نے جی 20 سرسید یادگاری خطبہ پیش کیا

پدم بھوشن شیام سرن نے جی 20 سرسید یادگاری خطبہ پیش کیا

علیگڑھ: جی 20 سرسید یادگاری خطبہ کے موضوع پر اپنے خطاب میں پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ شیام سرن نے کہا کہ یہ ایک خاص موقع ہے، کیونکہ ملک جی 20 چوٹی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے۔ جو بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کے اہم کردار کی توثیق کرتا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سر سید احمد خاں نہ صرف تاریخی ادارے اے ایم یو کے بانی تھے، بلکہ وہ علم کے حصول کے ذریعے ذہنوں کو آزاد کرنے کے نقیب بھی تھے۔
مغربی ایشیا میں تازہ ترین پیشرفت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وہ خطہ ہے، جہاں اسلام نے جنم لیا اور ہندوستان سمیت پوری دنیا میں پروان چڑھا۔ انھوں نے کہا ”میں دیکھ رہا ہوں کہ سعودی عرب میں مرکوز سنّی دنیا اور ایران میں مرکوز شیعہ دنیا دونوں میں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ یہ تبدیلیاں ثقافت و معاشرت اور سیاست و معاشیات پر محیط ہیں اور یہ مغربی ایشیا کی مملکتوں کی خارجہ پالیسیوں کو نئے سرے سے ترتیب دے رہی ہیں۔ وہ ان طور طریقوں کو تبدیل کر رہے ہیں، جن میں دوسری حکومتیں مغربی ایشیا سے معاملات کرتی ہیں۔ ہندوستان کو اپنے پڑوس میں ان بڑی تبدیلیوں کے بارے میں چوکنا رہنا ہوگا“۔
توانائی کے محاذ پر آنے والے انقلاب کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ خطہ تیل کے سب سے بڑے ذخیرے پر بیٹھا ہے اور ہر پروڈیوسر معاشی تنوع کے لیے پرعزم ہے اور سعودی عرب اس سمت آگے بڑھ رہا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی، فوسِل ایندھن سے دور ہونے پر زور دے رہی ہے اور خلیجی مملکتیں قابل تجدید توانائی کے میدان میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ ہندوستان کو اب یہ حقیقت سمجھنی چاہئے کہ یہ معیشتیں اہم اقتصادی تنظیم نو کے مرحلے سے گزر رہی ہیں اور ہندوستان اور مغربی ایشیائی ممالک کے درمیان وسیع شراکت داری کے لئے مکمل طور پر نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
سعودی عرب سیاحت کو فروغ دے رہا ہے اور اس کے لیے قبل از اسلام مقامات کی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے۔ دبئی سعودی عرب کے لیے ایک نمونہ ہے، جس نے اپنی عالمگیریت کے حوالے سے خطے میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ اس کے ساتھ دوسرا خطہ ایران بھی تبدیلیوں کا گواہ بن رہا ہے۔
سفارتی پہلوؤں پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا: 90 لاکھ ہندوستانی مشرق وسطیٰ میں رہتے اور کام کرتے ہیں اور وہ جو ترسیلات زر ہندوستان بھیجتے ہیں وہ بہت خطیر ہیں۔ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب، ہندوستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے بڑے حوالے بن گئے ہیں۔ ہندوستان کے سامنے بحر ہند کے مشرقی اور مغربی حصوں میں اہم سلامتی امور ہیں۔ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کا معمول پر آنا سب سے اہم پیشرفت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے مغربی ایشیا کے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو منظم کرنے میں دو طرفہ اور کسی حد تک لین دین کا طریقہ اپنایا ہے اور یہ کافی کامیاب رہا ہے۔ وہ اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط و مستحکم کرتے ہوئے بھی عرب مملکتوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو وسعت دینے میں کامیاب رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ایشیا میں ہندوستان کی خارجہ پالیسی کو جائز طور پر سراہا گیا ہے، کیونکہ وہ خطے کے ممالک کے ساتھ اپنے تاریخی و ثقافتی تعلقات کو مضبوط کرنے میں کامیاب رہا ہے۔
سرن نے کہا ”میں مغربی ایشیا میں ایک زیادہ دلچسپ دور دیکھ رہا ہوں، جو ہندوستان کے لیے مواقع کو بڑھا سکتا ہے، لیکن صرف اس صورت میں جب ہم ہندوستان کے مغربی پڑوس میں رونما ہونے والی زیادہ پیچیدہ تبدیلیوں کو سمجھنے اور سیکھنے میں تیزی کا مظاہرہ کریں“۔
تقریب کی صدارت کرتے ہوئے اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے شیام سرن کی اے ایم یو آمد اور ہندوستان کی خارجہ پالیسی کے بارے میں قیمتی اور معلومات افزا خطاب پر اپنی مسرت کا اظہار کیا۔ پروفیسر گلریز نے دانشورانہ مکالمے کو فروغ دینے اور علمی برادری کے درمیان افہام و تفہیم کو بڑھانے میں سرسید یادگاری خطبہ کی اہمیت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: Akhilesh Yadav on Flood سیلاب راحت پربے دریغ خرچ کا ڈرامہ کیا جارہا ہے، اکھلیش

سرن کو دوبارہ یونیورسٹی آنے کی دعوت دیتے ہوئے پروفیسر گلریز نے کہا ’مصر میں ایک کہاوت ہے کہ جو بھی دریائے نیل کا پانی پیتا ہے، وہ ہمیشہ پھر واپس لوٹ کر آتا ہے۔ یہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے لیے بھی سچ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.