ETV Bharat / state

نوئیڈا:نیشنل ووٹرز ڈے کے موقع پر ووٹ دینے کا حلف لیا گیا

author img

By

Published : Jan 25, 2021, 4:33 PM IST

نوئیڈا:نیشنل ووٹرز ڈے کے موقع پر ووٹ دینے کا حلف لیا گیا
نوئیڈا:نیشنل ووٹرز ڈے کے موقع پر ووٹ دینے کا حلف لیا گیا

ملک بھر میں 25 جنوری کو قومی یوم رائے دہندگان کے طور پر منایا جاتا ہے، وہیں نوئیڈا کے مختلف دفتر میں اس موقع پر ووٹ دلانے اور دینے کے حوالے سے حلف لیا گیا۔

نوئیڈا گوتم بدھ نگر کے مختلف سرکاری محکموں کے دفاتر میں 25 جنوری کو قومی ووٹرز ڈے منایا گیا، اس موقع پر ووٹ دلانے اور دینے کے حوالے سے حلف لیا گیا۔

نوئیڈا:نیشنل ووٹرز ڈے کے موقع پر ووٹ دینے کا حلف لیا گیا
مختلف سرکاری محکموں کے دفاتر میں 25 جنوری کو قومی ووٹرز ڈے منایا گیا
مختلف سرکاری اسکولوں میں 25 جنوری کو قومی ووٹرز ڈے منایا گیا
مختلف سرکاری محکموں کے دفاتر میں 25 جنوری کو قومی ووٹرز ڈے منایا گیا
مختلف سرکاری اسکولوں میں 25 جنوری کو قومی ووٹرز ڈے منایا گیا
ڈس

ٹرکٹ اسکول انسپکٹر ڈاکٹر دھرمویر سنگھ کے مطابق ضلع کے اسکاؤٹس اور گاڈز نے مختلف اسکولوں میں قومی ووٹرز ڈے منایا اور ووٹنگ کرانے کا حلف بھی لیا۔

قومی یوم رائے دہندگان کے موقع پر ڈویژنل آفس گوتم بدھ، ڈپٹی لیبر کمشنر کے دفتر میں تمام افسران اور ملازمین کے علاوہ اترپردیش آلودگی کنٹرول بورڈ دفتر میں بھی ملازمین کو حلف دلایا گیا۔

اس موقع پر ووٹ دلانے اور دینے کے حوالے سے حلف لیا گیا۔
اس موقع پر ووٹ دلانے اور دینے کے حوالے سے حلف لیا گیا۔


جبکہ اس موقع پر کلکٹرٹ گوتم بود نگر میں محکمہ کے افسران اور ملازمین کو رائے دہندگی کے استعمال اور افسران اور ملازمین کو ووٹ دینے کا حلف دلایا گیا اور اور سب سے ووٹ ڈالنے اور ڈلوانے کا عہد کیا گیا ۔

اس موقع پر ووٹ دلانے اور دینے کے حوالے سے حلف لیا گیا۔
اس موقع پر ووٹ دلانے اور دینے کے حوالے سے حلف لیا گیا۔
اس موقع پر ووٹ دلانے اور دینے کے حوالے سے حلف لیا گیا۔
اس موقع پر ووٹ دلانے اور دینے کے حوالے سے حلف لیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے نیشنل ووٹرز ڈے کے موقع پر ٹوئیٹ کیا کہ قومی یوم رائے دہندگان الیکشن کمیشن کی جانب سے ہمارے جمہوری تانے بانے کو مضبوط بنانے اور آسانی سے انتخابات کرانے کے لیے کمیشن کی قابل ذکر تعاون کی تعریف کئے جانے کا موقع ہے، خاص طور پر نوجوانوں میں ووٹر لسٹ میں اندراج کو یقینی بنانے کی ضرورت کے بارے میں شعور اُجاگر کرنے کا بھی دن ہے۔'

واضح رہے کہ نیشنل ووٹرز ڈے ہر برس 25 جنوری کو منایا جاتا ہے۔ نیشنل ووٹرز ڈے کا آغاز سابق صدر جمہوریہ پرتیبھا دیوی سنگھ پاٹل نے 25 جنوری 2011 کو 1950 سے قائم الیکشن کمیشن کے 61 ویں تاسیس کے موقع پر کیا تھا۔

ملک میں ووٹنگ کے حوالے سے کم ہوتے رجحان کے پیش نظر عوام میں بیداری پھیلانے کے مقصد سے قومی ووٹرز ڈے کااعلان کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.