ETV Bharat / state

National Conference دہلی میں بھارت کی موجودہ صورتحال پر قومی کانفرنس کا انعقاد

author img

By

Published : Jan 2, 2023, 12:06 PM IST

ڈاکٹر ہریش مکھرجی نے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس اینڈ کرائم کونسل اور نیشنل اینٹی کرپشن کی جانب سے مشترکہ کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سیکولرازم کا علمبردار ہے اور ہمیں اس بات کا خیال رکھنا چاہیے۔ ہمیں ذات، پات اور فرقہ پرستی کو پیچھے چھوڑ کر سماج اور عام لوگوں کے حق میں بہتری کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ National Conference

دہلی میں بھارت کی موجودہ صورتحال پر قومی کانفرنس کا انعقاد
دہلی میں بھارت کی موجودہ صورتحال پر قومی کانفرنس کا انعقاد

دہلی میں بھارت کی موجودہ صورتحال پر قومی کانفرنس کا انعقاد

نئی دہلی: راجدھانی دہلی میں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس اینڈ کرائم کنٹرول کونسل (آئی ایچ آر سی سی سی) اور نیشنل اینٹی کرپشن کمیشن (این جی او) کی مشترکہ سرپرستی میں بعنوان شاندار ہندوستان، خوش حال ہندوستان، خود انحصار ہندوستان پر قومی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروقار تقریب میں نہ صرف ہندوستان بلکہ دیگر ایشیائی ممالک سے بھی لوگوں نے شرکت کی۔ National Conference Conducted On India Integration And Individual Sovereignty In Delhi

دہلی میں بھارت کی موجودہ صورتحال پر قومی کانفرنس کا انعقاد
دہلی میں بھارت کی موجودہ صورتحال پر قومی کانفرنس کا انعقاد
دہلی میں بھارت کی موجودہ صورتحال پر قومی کانفرنس کا انعقاد
دہلی میں بھارت کی موجودہ صورتحال پر قومی کانفرنس کا انعقاد

سی بی آئی کے سینئر آفیسر ڈاکٹر اے کے گوتم نے کانفرنس کی صدارت کی۔ تنظیم کے قومی صدر ڈاکٹر ہریش مکھرجی، وزیر اعظم اجولا یوجنا کی ہریانہ کی چیئرپرسن ببیتا، بھارتیہ شرمک کامگار مہاسنگھ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری سرویش پاٹھک، دہلی سول لائن کے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ستیندر یادو، سی بی آئی کے سابق سینئر افسر اشوینی۔ کمار آرگنائزیشن کی ہائی کمشنر آکانکشا ودیارتھی، سوربھ سچن، روہت، دیپک، پریا شرما، روشنی، گھنشیام یادو کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے مختلف حصوں سے کارکنان اور تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر بی پی سنگھ موجود تھے۔ مہمانان نے کا نفرنس کو خطاب کرتے ہوئے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

دہلی میں بھارت کی موجودہ صورتحال پر قومی کانفرنس کا انعقاد
دہلی میں بھارت کی موجودہ صورتحال پر قومی کانفرنس کا انعقاد

ڈاکٹر بی پی سنگھ نے کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کا مقصد ہندوستانی عوام میں قوم پرستی کو قائم کرنا اور وسودھائیو کٹمبکم کو ذہن میں رکھتے ہوئے ذات پات، فرقہ پرستی سے اوپر اٹھ کر انسانی فلاح و بہبود کے لیے لوگوں کو تحریک دینا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ہریش مکھرجی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں کچھ اچھے کام کرنے کے لیے زندگی دی ہے۔ اس لیے ہمارا فرض ہے کہ ہم غریبوں کی خدمت کریں اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں۔

دہلی میں بھارت کی موجودہ صورتحال پر قومی کانفرنس کا انعقاد
دہلی میں بھارت کی موجودہ صورتحال پر قومی کانفرنس کا انعقاد

مزید پڑھیں:Blankets Distribution in Meerut میرٹھ میں جمیعتہ علماء ہند کی جانب سےغرباء میں کمبل تقسیم

اس دوران زندگی کے مختلف شعبہ جات میں عوامی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں اشوک گپتا، رنویر تھولیا، آنند کمبوج، سواتی شرما، منپریت سنگھ، سبرامنیم رمنا کو راشٹرا گورو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جب کہ اوم پرکاش بالیان کو "ڈاکٹر شری گورو سمان" سے نوازا گیا۔تمام لوگوں نے اس کے طرح کی کانفرنس منعقد کرنے کا سلسلہ مستقبل بھی جاری رکھنے پر زور دیا۔ National Conference Conducted On India Integration And Individual Sovereignty In Delhi

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.