ETV Bharat / state

مظفر نگر میں نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت آشا کانفرنس

author img

By

Published : Feb 29, 2020, 9:09 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 12:08 AM IST

مظفر نگر میں نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت آشا کانفرنس
مظفر نگر میں نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت آشا کانفرنس

نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت منعقدہ 12 ویں آشا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں حکومت کی جانب سے آشا ورکرز کو اسکیموں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں ۔

ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں محکمہ صحت کی جانب سے قومی صحت مشن کے تحت جانساتھ راڈ میں گرین فارم ہاؤس میں ضلع آشا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

اس پروگرام میں ضلع بھر سے ہزاروں کی تعداد میں آشا ورکر موجود رہی ۔

اس آشا کانفرنس کا افتتاح وزیر مملکت کپل دیو اگروال اور ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری جے اور اے ڈی ایم امیت کمار اور سی ایم او پروین کمار نے کیا۔

پروگرام میں مہمانان کرام کی گلپوشی کی گئی۔

کانفرنس کے تحت ضلع بھر کے آشا ورکز کو حکومت ہند کے زیر انتظام چلائی جارہی اسکیموں کے بارے میں بتایا گیا۔تاکہ وہ ان منصوبوں کو گاؤں و علاقوں میں پہنچا سکیں۔

پروگرام میں آشا کے کارکنان نے تھیٹر اسٹیج کا اہتمام بھی کیا اس ڈرامے کے ذریعے لوگوں کو بیٹیوں پر ہونے والے مظالم سے آگاہ کیا ۔

پروگرام کے اختتام کے پر ضلع مجسٹریٹ نے ڈاکٹروں کو ان کے اچھے کام کرنے اور ضلع کے سی ایچ سی میں تعینات ڈاکٹروں کی طرف سے اچھی کارکردگی کے لیے آشاؤ کو اعزاز سے نوازا گیا۔

مظفر نگر میں نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت آشا کانفرنس

پروگرام میں وزیر مملکت کپل دیو اگروال نے ضلع سے آنے والی تمام آشاو کو حکومت ہند کے ذریعہ چلائی جارہی اسکیموں کے بارے میں تفصیلی معلومات دیں۔

نیز یہ بھی بتایا کہ یہ صرف یہی آشا سطح کی تہہ تک جاکر حکومت کے منصوبوں کو بتاسکتی ہیں۔

وزیر مملکت کپل دیو اگروال ، بوڈھانا کے رکن اسمبلی امیش ملک ، وزیر مملکت محصول اور سیلاب وجے کشیپ ، ڈی ایم سیلوا کماری جے ، اے ڈی ایم پرسن امت کمار ، سی ایم او پروین کمار ، ویمن پاور بینا شرما ، اسی پروگرام کو ڈاکٹر گیتانجلی ورما نے کیا۔ آشا کانفرنس میں ہزاروں آشا کارکنان موجود تھیں۔

Last Updated :Mar 3, 2020, 12:08 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.