ETV Bharat / state

Mock Drill at Muzaffarnagar Hospital کورونا کی ممکنہ لہر کے پیش نظر مظفر نگر ضلع اسپتال میں موک ڈرل

author img

By

Published : Apr 12, 2023, 11:47 AM IST

مظفر نگر ضلع ہسپتال میں تمام ڈاکٹروں کی طرف سے ماک ڈرل کا اہتمام کیا گیا۔ سہارنپور کے جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر انیل کمار اور مظفر نگر کے سی ایم او مہاویر فوجدار سمیت ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے ضلع ہسپتال میں قائم آئسولیشن وارڈ کا معائنہ کیا۔

کورونا کی ممکنہ لہر کے پیش نظر مظفر نگر ضلع اسپتال میں موک ڈرل
کورونا کی ممکنہ لہر کے پیش نظر مظفر نگر ضلع اسپتال میں موک ڈرل

کورونا کی ممکنہ لہر کے پیش نظر مظفر نگر ضلع اسپتال میں موک ڈرل

مظفر نگر: اترپردیش میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تشخص کے بعد ریاستی حکومت کی ہدایت کے بعد ضلع انتظامیہ سرگرم ہو گئی ہے۔ کوویڈ پر جلد قابو پانے کے لئے ریاست کے بیشتر اضلاع میں موک ڈرل کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ مظفرنگر میں واقع ضلع ہسپتال میں موک ڈرل کے دوران ڈاکٹرز اور نرسوں نے پی پی ای کیٹس پہن کر کووڈ کی تیاریوں کی مشق میں حصہ لیا۔ اس موقعے پر سہارنپور سے آئے ہوئے جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر انیل کمار نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ عالمی وبا کووڈ-19 کی ممکنہ لہر کے پیش نظر آج ضلع ہسپتال میں ایک موک ڈرل کا اہتمام کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاہم، Covid-19 کی اس ممکنہ لہر سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ضلع میں تقریباً 100% ویکسینیشن کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ پھر بھی احتیاط کے طور پر ضلع اسپتال میں موک ڈرل کی گئی ہے۔ معائنہ کے دوران آکسیجن پلانٹ اور آئسولیشن وارڈ کے تمام آلات کام کی حالت میں ہیں، ہسپتال میں ادویات کی مقدار بھی درست ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Covid Cases Surge In Uttar Pradesh کورونا وبا سے نپٹنے کے لیے مظفّر نگر میں تیاریاں مکمل

ان کا کہنا ہے کہ کورونا کی ممکنہ لہر کے پیش نظر حکومت کی ہدایت پر آج موک ڈرل کا اہتمام کیا گیا ہے۔ میری ضلع کے تمام باشندوں سے گزارش ہے کہ وہ بھیڑ بھاڑ والے علاقے میں جانے سے گریز کریں، سماجی فاصلے کا خیال رکھیں اور اس کے ساتھ ساتھ ماسک کے استعمال کو ایک بار پھر لازمی بنا لیں۔عام لوگون کے تعاون سے حکومت اور ہسپتال انتظامیہ کو کووڈ پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.