ETV Bharat / state

میرٹھ: آکسیجن فلومیٹر تیار کرنے والی فیکٹری کا انکشاف

author img

By

Published : May 21, 2021, 9:01 AM IST

میرٹھ: آکسیجن فلومیٹر تیار کرنے والی فیکٹری کا انکشاف
میرٹھ: آکسیجن فلومیٹر تیار کرنے والی فیکٹری کا انکشاف

میرٹھ کرائم برانچ نے غیر قانونی طریقے سے آکسیجن فلو میٹر تیار کرنے والی ایک فیکٹری کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوع سے فیکٹری کے مالک سمیت چھ لوگوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔

میرٹھ: ملک میں کورونا کے معاملے میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ اس کے پیش نظر طبی سامانوں کی کالابازاری بھی عروج پر ہے۔

اس دوران کورونا کے مریضوں کی جان بچانے کے لیے بازاروں میں آکسیجن اور آکسی فلو میٹر کی مانگ تیزی سے بڑھی ہے جس کو دیکھتے ہوئے میرٹھ کے بازاروں میں آکسی فلو میٹر کی بلیک مارکیٹنگ کرکے موٹی رقم وصول کی جارہی ہے حالانکہ بلیک مارکیٹنگ کو روکنے کے لیے پولیس بھی مسلسل کارروائی کررہی ہے۔

ویڈیو

اسی ضمن میں گزشتہ روز میرٹھ کرائم برانچ نے خفیہ اطلاع کے بنیاد پر میرٹھ کے تھانہ لساڑی گیٹ علاقے سے غیر قانونی طریقے سے چلائے جارہے آکسیجن فلو میٹر تیار کر نے والی فیکٹری کا انکشاف کیا ہے۔

وہیں پولیس نے آکسیجن فلو میٹر تیار کرنے والے گروہ کے سرغنہ عمران اور اس کے چھ ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا ہے جس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

جانکاری کے مطابق یہ گروہ کورونا وبا کا فائدہ اٹھاتے ہوئے غیر قانونی طور سے فلو میٹر تیار کرتا تھا اور بازار میں 1000 سے 1200 روپے کی قیمت وصول کرتا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.