ETV Bharat / state

میرٹھ: ضلع پنچایت صدر انتخابات کے تحت جیت کے دعوے

author img

By

Published : Jun 26, 2021, 9:05 PM IST

جیت کے دعوے
جیت کے دعوے

ریاست اتر پردیش کے میرٹھ میں آج ضلع پنچایت صدر کے انتخاب کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کو لیکر بی جے پی اور سماجوادی پارٹی کے امیدواروں نے اپنے کاغذات کے ساتھ نامزدگی درج کرائی۔

اس دوران کلکٹریٹ اور عدالت میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ صدر کے عہدے کے لئے بی جے پی کے گورو چودھری اور سماجوادی پارٹی کی سلونی گوجر نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کورٹ میں پہنچ کر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو ضلع پنچایت صدر کے انتخاب کے لئے اپنے پرچے داخل کئے ۔



میرٹھ میں ضلع پنچایت صدر کے انتخاب کی لڑائی کو جیتنے کے لئے بی جے پی کے امیدوار گورو چودھری کی حمایت میں مقامی رکن پارلیمان اور تمام ارکان اسمبلی نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔

وہیں دوسری جانب سماجوادی پارٹی کی امیدوار سلونی گوجر کو بھی سماجوادی پارٹی کے سینئیر رہنماوں کے ساتھ کلکٹریٹ پہنچ کر بی جے پی کے امیدوار کو چیلنج دیتے ہوئے اپنے نمائندے کا پرچہ داخل کرایا۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں پنچایت انتخابات میں منتخب ہوئے ضلع پنچایت ممبران کی تعداد 33 ہے۔ ایسے میں سماجوادی پارٹی اور آر ایل ڈی کے منتخب ممبران کی تعداد 17 ہے۔

ایک طرف بی جے پی کے امیدوار ضلع پنچایت صدر کی کرسی جیتنے کا دعوٰی کر رہے ہیں۔تو وہیں سماجوادی پارٹی بھی جیت کے دعوے کرہی ہے ۔


میرٹھ میں ضلع پنچایت صدر کے انتخاب میں جس طرح سے بی جے پی کے تمام ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمان اپنی طاقت کا مظاہرہ کرہے ہیں اسے دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگایاجاسکتا ہے مقابلہ دلچسپ ہوگا ۔

مزید پڑھیں:یاد گیر: گوگی گرام پنچایت انتخابات کے نتائج کا اعلان

وہیں دوسری جانب سماجوادی پارٹی کے سینیئر رہنما بھی اپنی پارٹی کے امیدوار کو جیت دلانے کے لئے پر عزم ہیں۔ انہیں امید ہے اگر ایمانداری سے اگر انتخاب ہو تو سماجوادی پارٹی کے حق میں ہی ضلع پنچایت صدر کی سیٹ ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.