ETV Bharat / state

Maulana Salman Nadvi's Response to Maulana Sajjad Nomani's letter: مولانا سجاد نعمانی کے خط پر مولانا سلمان ندوی کا ردعمل

author img

By

Published : Jan 14, 2022, 11:58 AM IST

مولانا سلمان حسینی ندوی نے مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی کی جانب سے ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی کو لکھے گئے خط پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا Maulana Salman Hussaini Nadvi's statement کہ یہ شوراو واویلا کہ مجلس اتحاد المسلمین کے انتخابی میدان UP Assembly Polls 2022 میں آنے سے مسلمانوں کے ووٹ تقسیم ہوں گے۔ یہ بالکل درست نہیں ہے، موجودہ وقت میں اتر پردیش میں مسلمانوں کی قیادت اگر سیاسی سطح پر کوئی کر رہا ہے تو وہ اسدالدین اویسی کی پارٹی ہے۔

مولانا سلمان ندوی
مولانا سلمان ندوی

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی نے گذشتہ روز اسد الدین اویسی کے نام ایک کھلا خط Maulana Sajjad Nomani Letter to Owaisi لکھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’11 جنوری کو لکھنؤ میں جو کچھ ہوا، اطلاعات کے مطابق یہ صرف آغاز ہے، آگے اور بہت کچھ ہونے والا ہے‘ اس کے پیش نظر اور زیادہ ضروری ہوگیا کہ فسطائی طاقتوں کے خلاف ووٹوں کی تقسیم کو کم کیا جائے۔ انہوں نے یہ لکھا ہے کہ جن نشستوں پر امید قوی ہے کہ مجلس کے امیدوار کو کامیابی ملے گی ان نشستوں پرزور طریقے سے انتخابی میدان میں حصہ لیں۔ لیکن جس نشستوں پر امید نہیں ہے وہاں خود گٹھ بندھن کی اپیل کردیں۔

مولانا سلمان ندوی

مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی کے خط پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مولانا سلمان ندوی حسینی نے کہا کہ ’خط سے نااتفاقی کا اظہار ہوگا ہے‘۔ انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ شور اور واویلا کہ مجلس اتحاد المسلمین کے انتخابی میدان میں آنے سے مسلمانوں کے ووٹ تقسیم ہوں گے یہ بالکل درست نہیں ہے موجودہ وقت میں اتر پردیش میں مسلمانوں کی قیادت اگر سیاسی سطح پر کوئی کر رہا ہے تو وہ اسدالدین اویسی کی پارٹی ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا سجاد نعمانی مجلس کے خیر خواہ ہیں۔


مولانا سلمان ندوی حسینی نے مزید کہا کہ اسد الدین اویسی کو خط لکھا لیکن ہم ان کے نظریے سے اتفاق نہیں رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں مسلمانوں کی آبادی بیس فیصد ہے- اس کے باوجود سیاست میں حصہ داری نہ کے برابر ہے۔ اسد الدین اویسی مسلمان،مظلوم طبقات، غریب طبقہ کی آواز بلند کرتے ہیں۔ لہذا مسلمانوں کو چاہیے کہ اویسی کو حمایت کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی ترجیح ہرگز یہ نہیں ہونی چاہیے کہ وہ کسی پارٹی کو شکست دینے کے لیے ووٹ کریں بلکہ جیتانے کے لیے وہ کسی بھی پارٹی کے ساتھ جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے حقوق اور ان کے مطالبات سے جو بھی سیاسی جماعت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے مسلمان اس کو حمایت کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں نے ہمیشہ سے سماجوادی پارٹی، بی ایس پی اور کانگریس کو ووٹ کیا ہے۔ اور مسلمانوں کو ووٹ بینک سمجھا گیا۔ لیکن ان کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی کام نہیں کیا گیا اور نہ ہی ان کی سیاسی سماجی و معاشی سطح پر ترقی ہوئی ہے۔


مزید پڑھیں:Maulana Salman Nadvi: 'مسلمانوں کے انتشار نے مسلم قیادت کا فقدان پیدا کردیا ہے'


ملی و سماجی تنظیموں کی خاموشی پر بھی مولانا سلمان ندوی حسینی نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیمیں موجودہ وقت میں خاموش ہیں اور کسی بھی طرح کی سیاسی بیان دینے سے ڈرتی ہیں لہذا ان سے قیادت کی امید نہیں کی جاسکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.