ETV Bharat / state

UP Crime News رائے بریلی میں معمولی تنازع میں لی بھائی کی جان

author img

By

Published : May 21, 2023, 10:34 PM IST

بریلی کے سرینی علاقے میں دو سگے بھائیوں نے پیٹ پیٹ کر اپنے تیسرے بھائی کا قتل کردیا۔ اس معاملے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

رائے بریلی: اترپردیش کے ضلع رائے بریلی کے سرینی علاقے میں دو سگے بھائیوں نے پیٹ پیٹ کر اپنے تیسرے بھائی کا قتل کردیا۔ اس حادثے میں ایک ملزم بھی شدید طور سے زخمی ہوا ہے جسے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ سرکل افسر مہی پال پاٹھک نے اتوار کو بتایا کہ سرینی کے بھگکتا کھیڑا گاؤں میں دیش راج(40) کی اس کے سگے بھائیوں ہریش چنر اور ہری رام نے لاٹھی دنڈوں سے پیٹ پیٹ کا قتل کردیا۔ اس معاملے میں ہریش چندر(50) بھی زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دیش راج جھونپڑی بنا کر رہتا تھا۔ پاس میں اس کے بڑی بھائی ہریش چندر اور ہری رام کے بھی مکان ہیں۔ ہفتہ کی رات ہریش چندر، ہیر ا رام اور گاوں کے کلو نشے کی حالت میں دیش راج سے بات کررہے تھے کہ اچانک سبھی نے مل کر لاٹھی ڈنڈوں سے دیش راج کو مارنا شروع کردیا۔ بیچ بچاو کرنے آئی دیش راج کی بیوی انوسویا کو بھی مارپیٹ کر زخمی کردیا گیا۔ الزام ہے کہ سب لوگوں نے مل کر دیش راج کو انتا پیٹا کہ اس کی موت ہوگئی۔ اس مارپیٹ میں ہریش چندر بھی زخمی ہوا ہے۔ اسے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا علاج کے بعد ضلع اسپتال میں داخل کرایا گی اہے۔ معاملے کی جانچ کے لئے فورنسک ٹیم بھی نے موقع واردات سے نمونے لئے ہیں۔ اب فورنسک جانچ رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔ فی الحال پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مدھیہ پردیش: بیتول میں معمولی تنازعہ پر نوجوان کا قتل

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.