ETV Bharat / state

Mass Singing Of National Anthem مظفر نگرمیں طلبا کے ساتھ ساتھ تمام مذاہب کے لوگوں نے اجتماعی طور پر قومی ترانہ گایا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 4, 2023, 7:11 PM IST

مظفر نگرمیں طلبا کے ساتھ ساتھ تمام مذاہب کے لوگوں نے اجتماعی طور پر قومی ترانہ گایا
مظفر نگرمیں طلبا کے ساتھ ساتھ تمام مذاہب کے لوگوں نے اجتماعی طور پر قومی ترانہ گایا

مظفر نگر میں واقع مصطفیٰ کالونی میں اجتماعی قومی ترانہ گانے کے مقصد سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں مدرسے کی طلبا کے ساتھ ساتھ تمام مذاہب کے لوگوں نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔

مظفر نگرمیں طلبا کے ساتھ ساتھ تمام مذاہب کے لوگوں نے اجتماعی طور پر قومی ترانہ گایا

مظفر نگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں سماجی کارکنان اور مسلم راشٹریہ منچ نے مصطفیٰ کالونی امبا وہار میں اجتماعی طور پر قومی ترانے گانے کے لئے ایک پروگرام کا اہتمام کیا۔مدرسے کی طلبا کے ساتھ ساتھ مقمی باشندوں میں اس پروگرام کو لے کر زبردست جوش و خروش پایا گیا۔

مصطفہ کالونی کے لوگوں نے سماجی کارکن منیش چودھری اور ان کی پوری ٹیم کی اس مہم کو خوب سراہا۔اس موقع پر موجود تمام طالبات اور معززین سے خطاب کرتے ہوئے سماجی کارکن منیش چودھری نے کہا کہ پچھلے ڈھائی برسوں سے فوجی بھائیوں اور قومی پرچم کے احترام میں مسلسل اجتماعی قومی ترانے کو گایا جا رہا ہے۔ ضلع کے مختلف مقامات پر سبھی مذاہب کے لوگو کو اتحاد کا پیغام دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Muzaffarnagar Islahe Muashra Program قصبہ شاہ پور مظفر نگر میں اصلاح معاشرہ کا پروگرام

اس موقع پر موجود تمام برادریوں کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے مسلم راشٹریہ منچ کے سروس سیل میرٹھ صوبے کے کوآرڈینیٹر فیض الرحمن نے کہا کہ قومی پرچم، ترنگا ہم سب کی عزت، احترام اور عزت نفس کی علامت ہے۔ ایسے میں ترنگا پورے ہندوستان کو اتحاد کا پیغام دیتا ہے۔ سماجی خدمت ٹیم کی کوشش ہے کہ لوگوں میں قومی پرچم کے ساتھ ساتھ حب الوطنی کی تمام علامتوں کے تئیں قوم پرستی کا جذبہ بیدار کیا جائے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.