ETV Bharat / state

'مدارس کے طلباء کو ٹرین سے اتارنے کا دوسرا واقعہ'

author img

By

Published : Jun 29, 2019, 9:12 PM IST

Updated : Jun 29, 2019, 10:43 PM IST

ممبئی- ہاوڑا ایکسپریس سے 43 بچوں کو جبراً ٹرین سے اتارنے کا معاملہ ابھی سرد بھی نہیں ہوا تھا کہ بریلی جنکشن پر مالدہ ٹاؤن-آنند بہار ایکسپریس میں سفر کررہے مدرسے کے 170 طلباء کو تفتیش کے نام پر ٹرین سے اتارنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

'پھر مدارس کے طلباء کو ٹرین سے اتارا گیا'


مالدہ ٹاؤن-آنند بہار ایکسپریس میں سفر کر رہے مختلف مدارس کے 170 طلباء کو بریلی ریلوے جنکشن پر جی آر پی اور آر پی ایف اہلکاروں نے ٹرین سے اتارا۔ پولیس طلباء سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔ ریلوے پولیس نے انسانی اسمگلنگ کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

'مدارس کے طلباء کو ٹرین سے اتارنے کا دوسرا واقعہ'

خیال رہے کہ گذشتہ روز ہی مادھوپور اٹھنیاں ضلع بھاگلپور سے محمد شاکر نامی استاد کے استاد کے ساتھ 33 طلباء ممبئی-ہاوڑا ایکسپریس سے ناندورہ ضلع بلڈانہ میں واقع مدرسہ اصحاب صفہ کے لیے روانہ ہوئے تھے لیکن انہیں چھتیس گڑھ کے راجن گاوں ریلوے اسٹیشن پر پولیس نے ٹرین سے اتار کر حراست میں لے لیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق، مقامی انٹیلیجنس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ 12 سے 16 برس کے 170 طلباء کو انسانی اسمگلنگ کے لیے کہیں لے جایا جارہا ہے۔ اس اطلاع کے بعد ریلوے پولیس نے الرٹ جاری کر دیا۔ جیسے ہی ٹرین شاہجہاں پور پہنچی پولیس نے ٹرین کو گھیرا بندی کرکے روک لیا اور بوگیوں میں سوار سبھی طلباء کو نیچے اتار لیا۔

ریلوے محکمے کی اس کارروائی کے بعد جنکشن پر سنسنی پھیل گئی۔

جی آر پی انسپکٹر کشن اوتار نے بتایا کہ ' آنند بہار مالدہ ٹاؤن ٹرین میں مشتبہ بچوں کے ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ یہ بھی بتایا گیا تھا کہ ان بچوں نے ٹکٹ نہیں لیا ہے اور ان کی تعداد بھی زیادہ ہے اور یہ سب ایک ہی ڈبے میں سوار ہو گئے ہیں'

انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ کہ یہ بچے مختلف مدارس میں زیرتعلیم ہیں اور چھٹیاں گذرانے کے بعد واپس اپنے مدارس جا رہے تھے۔

بریلی ریلوے محکمہ، جی آر پی اور آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم بچوں کے نام، پتا اور مدرسوں کے ناموں کی تصدیق کر رہی ہے۔

طلباء مشرقی اتر پردیش، دہلی، ہاپوڑ، امروہہ اور مراد آباد کے مختلف مدارس زیرتعلیم ہیں۔

Intro:مالدہ ٹاؤن-آنند بہار ایکسپریس میں سفر کر رہے مختلف مدارس کے 170 طلبہ کو بریلی ریلوے جنکشن پر جی آر پی اور آر پی ایف نے ٹرین سے اتار لیا گیا. ٹرین کے ڈبے میں تعداد سے زیادہ مسافر سوار ہونے کی اطلاع ریلوے محکمہ کو ملی تھی. اسٹیشن سے اتار کر ان طلبہ سے پوچھ گچھ ہو رہی ہے. جی آر پی اور آر پی ایف نے شق ظاہر کیا ہے کہ کہیں ان طلبہ کو ہئومن ٹریفکنگ کے لیئے تو نہیں لے جایا جا رہا تھا.


Body:ذرائع کے مطابق مقامی انٹیلیجنس کو یہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ 12 سے 16 برس کے 170 طلبہ کو ہیومن ٹریفکنگ کے لئے لیے کہیں لے جایا جارہا ہے. اس اطلاع کے بعد جی آر پی اور آر پی ایف نے الرٹ جاری کر دیا. معلوم ہوا کہ شاہجہاں پور کے پاس مالدہ ٹاؤن ٹرین پہنچی ہے. جس میں 170 نابالغ مسلم طلبہ سوار ہوئے ہیں. جی آر پی اور آر پی ایف نے ٹرین کو گھیرا بندی کرکے روک لیا اور بوگیوں سوار سبھی طلبہ کو نیچے اتار لیا. ریلوے محکمہ کی اس کارروائی کے بعد جنکشن پر سنسنی پھیل گئ. اسٹیشن پر اتارے گئے سبھی طلبہ مختلف مدارس کے طالب علم بتائے جا رہے ہیں.

جی آر پی انسپکٹر کشن اوتار نے بتایا کہ آنند بہار مالدہ ٹاؤن ویکلی ٹرین میں مشتبہ بچوں کے ہونے کی اطلاع ملی تھی. یہ بھی بتایا گیا تھا کہ ان بچوں نے ٹکٹ نہیں لیا ہے اور انکی تعداد بھی زیادہ ہے اور یہ سب ایک ہی ڈبے میں سوار ہو گئے ہیں. لہزا جی آر پی اور آر پی ایف کی مشترکہ کوشش سے ان بچوں کو اسٹیشن پر اتارا گیا ہے. پوچھ گچھ میں معلومات ہوئ ہے کہ یہ بچے مختلف مدارس کے طالب علم ہیں اور یہ چھٹیوں کے بعد اپنے گھروں سے لوٹکر مدارس جا رہے ہیں.

بریلی ریلوے محکمہ، جی آر پی اور آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم بچوں کے نام، پتا اور مدرسے کا نام تصدیق کر رہی ہے. بچے مشرقی اتر پردیش کے بتائے جا رہے ہیں اور یہ دہلی، ہاپوڑ، امروہہ اور مراد آباد کے مختلف مدارس میں پڑھتے ہیں. ان بچوں کے ساتھ آئے انصار نے بتایا کہ یہ بچے مختلف مدارس کے طلبہ ہیں اور اپنی چھٹیوں کے بعد مدرسے لوٹ رہے ہیں.

بائٹ 01.... کشن اوتار، انسپکٹر، جی آر پی، بریلی
بائٹ 02 سے 05 تک.... طلبہ، مدارس


Conclusion:مستفیض علی خان
ای ٹی وی بھارت
بریلی

+919897531980
+919319447700
Last Updated :Jun 29, 2019, 10:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.