ETV Bharat / state

کانپور کا چڑیا گھر کورونا کی زد میں؟

author img

By

Published : May 9, 2021, 2:38 PM IST

کورونا وائرس سے انسانوں کے ساتھ ساتھ جانور بھی شکار ہو رہے ہیں۔ جس کے پیش نظر کانپور کے چڑیا گھر انتظامیہ الرٹ ہو گئی ہے۔

کانپور کا چڑیا گھر کورونا کی زد میں؟
کانپور کا چڑیا گھر کورونا کی زد میں؟

ریاست اتر پردیش کے کانپور میں کورونا سے بڑھتے خطرات کے پیش نظر چڑیا گھر کی انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

کانپور کا چڑیا گھر کافی بڑا ہے اور یہاں تقریباً ہر طرح کے جانور بھی موجود ہیں اس لیے کانپور چڑیا گھر میں کام کرنے والے ملازمین کو سختی سے چیک کیا جا رہا ہے۔

کانپور کا چڑیا گھر کورونا کی زد میں؟

ہر ملازم کو چڑیا گھر کے اندر داخل ہونے سے پہلے تھرمل اسکریننگ سے گزرنا پڑتا ہے ، اب تک 12 ملازم کو تھرمل اسکریننگ میں زیادہ ٹمپریچر پائے جانے کی وجہ سے چڑیا گھر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔ اسی طرح سے جو بھی ملازم گوشت خور جانوروں کے پاس انہیں کھانا دینے یا ان کی دیکھ بھال کے لئے لیے جا رہے ہیں ان کو پی پی ای کِٹ اور سینیٹائزر کراکر ہی جانوروں کے نزدیک بھیجا جا رہا ہے۔

اسی طرح سے چڑیا گھر کے اندر ڈاکٹروں کی ٹیم برابر جانوروں کو چیک کر رہی ہے اور ان کی حرکات پر نگہبانی کر رہا ہے۔اس کے علاوہ بھی دیگر تمام احتیاطی اقدام کیے جارہے ہیں تاکہ جانوروں کو اس وباء سے محفوظ رکھا جا سکے۔

جانوروں میں کورونا وائرس وبا کے پھیلنے سے انسانوں میں زبردست دہشت پھیل گئی ہے، کیوںکہ کانپور میں کئی لاکھ کتے سڑکوں پر آوارہ گھوم رہے ہیں، اسی طرح ہزاروں کی تعداد میں گائے اور دیگر جانور بھی گھوم رہے ہیں۔

انسانوں کے ہی بیچ میں بکری، بھینس، بلی وغیرہ بھی پائی جاتی ہیں۔ اگر یہ مرض جانوروں میں تیزی سے پھیلا تو اس کے خراب نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.