ETV Bharat / state

Jamiat Ulama UP on Madrasah Survey مدرسوں کے سروے سے گھبرانے کی ضرورت نہیں

author img

By

Published : Sep 22, 2022, 8:27 PM IST

مدرسوں کے سروے کے تعلق سے سروے سے گھبرانے کی ضرورت نہیں!
مدرسوں کے سروے کے تعلق سے سروے سے گھبرانے کی ضرورت نہیں!

مظفر نگر کے قصبہ بڑھانہ میں جمعیت علماء اترپردیش کے سکریٹری مولانا نذر محمد قاسمی نے کہا کہ مدارس کا سروے تو آزمائش ہے۔ اس سے ڈرنے کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔ Jamiat Ulama Uttar Pradesh

مظفرنگر: جمعت علماء یوپی کے سکریٹری مولانا نذر محمد قاسمی نے کہاکہ انگریز یہاں آئے ،تو دارالحکومت دہلی میں 1000 سے زیادہ مدرسے تھے،ان کا عروج ختم ہوا تو چند مدرسے رہ گئے تھے،انگریز کا منصوبہ یہ تھاکہ اس کے جاتے ہی ہندوستان میں مدرسوں کا وجود ختم ہوجائے گا۔ہمارے اکابر نے اُسی دور میں دارالعلوم دیوبند قائم کیا،آج دنیابھر میں دارالعلوم کے نہج پر مکاتب ومدارس کا ایک مکمل نظام چل رہاہے۔ Jamiat Ulama Uttar Pradesh General Secretary Nazir Mohammad Qasmi Reaction ON Madrasah Survey

جمعت کے ضلع جنرل سکریٹری مولانا مکرم علی قاسمی نے کہا کہ مدارس کے حساب کتاب اور دوسرے تمام دستاویزات کی تکمیل وقت کا تقاضہ ہے ۔ کہیں کچھ کمی ہے تو ریاستی جمعت علماء کی ہدایات پر ہر ضلع میں آٹھ وکلاء کی ٹیم تشکیل دی جارہی ہے ۔ جمعیت علماء سے رابطہ کرکے ایسی خامیوں کو درست کرایا جا سکتا ہے ۔مولانا مکرم علی قاسمی نے یہ اعلان بھی کیا کہ دستاویزات کی تکمیل میں کسی ادارہ سے کوئی خرچ نہیں لیا جائے گا۔انھوں نے اعلیٰ حکام سے جمعت کے وفد کی ملاقات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ سروے میں آسانی ہوگی کیونکہ یہ جانچ نہیں ہے ۔یہ صرف سروے ہے ۔ پھر بھی کہیں کوئی پریشانی آتی ہے،تو جمعیت کو ضرور مطلع کیا جائے،تاکہ بروقت اس کا ازالہ کیا جاسکے ۔

جمعیت علماء کے ضلع صدر مولانا محمد قاسم نے کہا پہلے ہمیں خود کی اصلاح کرنی ہوگی۔روحانی بالیدگی کی طرف دھیان دینا ہوگا۔انھوں نے کہاکہ بلا ضرورت چندہ کرنے سے بچنا چاہیے کہ طلبہ پر اس کے غلط اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ اسلاف کی شب ورووز کی مساعی جمیلہ کا نتیجہ ہے کہ آج ہم دین اسلام پر زندہ ہیں اور مذہب کے فروغ کے کام میں لگے ہیں ۔ قبل ازیں بزرگ عالم دین مولانا عمران خان کے نمائندہ مولانا لقمان حسین پوری نے کہا ہ میں رجوع الی اللہ کی طرف توجہ کرنی ہوگی ،جیساکہ دارالعلوم دیوبند نے باضابطہ اعلان کیا ہے ۔

جمعیت کے شہر بڑھانہ کے صدر حافظ شیر دین نے کہاکہ مدارس کی تاریخ تو سنہری ہے۔مدارس سے تو ممتاز اور نامور فضلاء پیدا ہوئے ہیں۔میں آج نہیں تو کل مدارس کی زمرہ بندی کرنی ہوگی اور چندہ کے رائج طریقوں سے دیر سویر بچنا ہوگا ۔ انھوں نے کہا اسلامی مدارس میں چونکہ اللہ کا کلام سکھایا اور پڑھایاجاتا ہے ،اس لیے ان کے بانییں اور ذمہ داران میں اخلاص ہونا چاہیے اور وہ سو فی صد دیندار ہونے چاہئیں ۔ انھوں نے کہا مدرسہ کا وجود ہی دین پر قائم ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:RSS Chief Meets Imam Umar Ahmed Ilyasi عمر احمد الیاسی نے موہن بھاگوت کو ’فادر آف نیشن‘ قرار دیا

ضلع میڈیا ترجمان آصف قریشی نے کہا مدارس کا تعلق ایمان سے ہے ۔ اس لیے کسی بھی چھوٹے بڑے مدرسہ کی کوئی بُرائی نہ کی جائے ۔ بہت ممکن ہے کہ فرد غلط ہو،تاہم فرد کی غلطی سے ادارہ کو بدنام کرنا ایمانی تقاضوں کے خلاف ہے۔تمہیدی خطبہ میں مفتی عبدالقادر قاسمی نے سروے فارم میں دریافت کیے ۱۱سوالات پر تفصیلی کلام کیا اور فارم پُر کرنے کا طریقہَ کار بتلایا اور دستاویزات کی تکمیل کے طور طریقہ پر بھی روشنی ڈالی ۔ پاس کردہ تجویز میں کہا گیا کہ سروے میں ٹکرانا نہیں بلکہ تعاون ہونا چاہیے ۔

اجلاس کی صدارت جمعیت علماء شہر بڈھانہ کے صدر حافظ شیردین نے کی اور نظامت کے فرائض محمد آصف قریشی ضلع میڈیا انچارج جمعیت علماء ضلع مظفرنگر نے انجام دیے۔
خصوصی شرکاء میں حافظ اللہ مہر صدیقی ،مولانا عبد الجلیل،مفتی محمد یامین ،مفتی طاہر ،مفتی آزاد،مولانا مزمل،مفتی وسیم،مفتی وصی،قاری جابر،مولانا صنورقاسمی،مولاناسلےم،صوفی ریاض،مولانا حاتم،قاری عبدالماجد،مولانا شعیب عالم قاسمی،مفتی شاہ عالم،مفتی فیضان،مولانا حسین،حافظ نعےم،مفتی اسرار،حافظ عبدالغفار،جمشید عالم،محمد اصغر،شاہد قریشی،حافظ نعےم،قاری خالد،حافظ کامل،قاری عبدالقادر،مولانا عثمان،مولانا حاتم،حافظ مہتاب،قاری جابروغیرہ کے نام قابل ذکر ہےJamiat Ulama Uttar Pradesh General Secretary Nazir Mohammad Qasmi Reaction ON Madrasah Survey

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.