ETV Bharat / state

Counseling Centre in Muzaffarnagar عالمی یوم اردو کے موقع پر اقرأ کریئر کاؤنسلنگ سینٹر کا افتتاح

author img

By

Published : Nov 11, 2022, 3:55 PM IST

عالمی یوم اردو کے موقع پر اقرأ کیریئر کاؤنسلنگ سینٹر کا ہوا افتتاح
عالمی یوم اردو کے موقع پر اقرأ کیریئر کاؤنسلنگ سینٹر کا ہوا افتتاح

مظفر نگر میں عالمی یوم اردو کے موقع پر آئی پی ایس اسکول اور اردو بیداری فورم کے زیراہتمام ایک شاندار تقریب کا انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت معروف اردو شاعر ڈاکٹر صداقت دیوبندی،مہمان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر جنید حارث شعبہ اسلامیات جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی موجود رہے ۔Iqra Career Counseling Centre

مظفر نگر :ریاست اُتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں عالمی یوم اردو کے موقع پر آئی پی ایس اسکول اور اردو بیداری فورم کے زیراہتمام ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔Iqra Career Counseling Centre Inauguration On The EVE of Maulana Abul Kalam Azad Birth Anniversary

اس تقریب کی صدارت معروف اردو شاعر ڈاکٹر صداقت دیوبندی،مہمان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر جنید حارث شعبہ اسلامیات جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی موجود رہے ۔نظامت کے فرائض جناب الطاف مشعل نے انجام دیے۔

حاجی محمد شعیب صاحب کی تلاوت قرآن سے باقاعدہ آغاز ہوا ، جناب محمد احمد مظفرنگری نے نعت پاک پیش فرمائی۔ اقرا کیریئر کاؤنسلنگ سینٹر کا افتتاح ڈاکٹر جنید حارث پروفیسر جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے ہاتھوں کیا گیا .

عالمی یوم اردو کے موقع پر اقرأ کیریئر کاؤنسلنگ سینٹر کا ہوا افتتاح
عالمی یوم اردو کے موقع پر اقرأ کیریئر کاؤنسلنگ سینٹر کا ہوا افتتاح

اس موقع پر بی اے،ایم اے ارد اور اردو سے پی ایچ ڈی کرنے والے ایسے طلبا و طالبات کو اعزاز سے نوازا گیا جنہوں نے اردو مضمون لے کر اچھے نمبرات سے حاصل کئے۔

مہمان خصوصی پروفیسر جنید حارث نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کی تعلیم اور روزگار کے لئے اس طرح کے کیریئر کونسلنگ مراکز قائم کرنے ہوں گے تا کہ انہیں مستقبل کی تعلیم اور ان کی رہنمائی کی جا سکے اور ان کی تعلیم کو بامقصد بنایا جا سکے۔

اس موقع پر اردو کی خدمت انجام دینے والے حضرات کو اعزازا سے نوازا گیا۔صحافت کے لئے ڈاکٹر تنویر گوہر کو تنویر ادب اردو اخبار شائع کرنے و اردو صحافی شاہد حسینی کو دیس کے پہلے شہید ہونے والے اردو صحافی مولوی محمد باقر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اردو کتابت میں مولوی حسین احمد قاسمی قاری سلیم مہربان صاحب، صابر نظام الدین قاسمی، ثناء نسرین لیکچرر نواب عظمت علی خان ڈگری کالج مظفرنگر اور ڈاکٹر شمشاد کو علامہ اقبال ایوارڈ۔اور بی اے وایم اےکے اردو مضمون کے ساتھو ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو الم مظفر نگر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Happy Education Day 2022 آؤ عہد کریں کہ یہ ملک ہمارا ہے، مولانا آزاد

مہمان خصوصی پروفیس جنید حارث جامعہ ملیہ یونیورسٹی کو ان کی اردو خدمات کے دکنی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر اردو بیداری فورم مظفرنگر کے کنوینر شہزاد علی نے پروگرام کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ اردو بیداری فورم مظفرنگر اردو زبان سے متعلق بیداری لانے کی جدو جہد کر رہہی ہے ۔خصوصا درجہ 8 تک کے طلباء کے لئے معیار تعلیم کی مزید پختہ کرنے کی ایک پروگرام لانے جا رہی ہے تاکہ بچوں کا اردو سے تعلق پختہ ہو۔ اردو کے ذریعہ ملک کے مختلف اداروں اور یونیورسٹی میں جاری کورس کی معلومات طلباء تک پہنچا نے کا نظم قایم کرے گی ۔ اسکول مینیجر حاجی اوصاف احمد صاحب نے کاونسلنگ کا نظم کیا گیا ہے تاکہ بچے اپنی تعلیم وزندگی کی ایک سمت طے کریں اور اس پر پہنچیں۔اس سینٹر پر کانپٹیشن کی تیاری بہت ہی ذمہ داری کے ساتھ کی جائے گی ۔Iqra Career Counseling Centre Inauguration On The EVE of Maulana Abul Kalam Azad Birth Anniversary

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.