ETV Bharat / state

مرادآباد: ضرورت مندوں کے لیے ایک ہزار آٹھ مکانوں کا افتتاح

author img

By

Published : Nov 2, 2021, 5:08 PM IST

وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ 'صوبائی حکومت غریبوں کی مدد کے لیے کام کر رہی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی 'سب کا ساتھ سب کا وکاس سب کا وشواس' کے ساتھ کام کر رہی ہے۔'

مرادآباد: ضرورت مندوں کے لیے ایک ہزار آٹھ مکانوں کا افتتاح
مرادآباد: ضرورت مندوں کے لیے ایک ہزار آٹھ مکانوں کا افتتاح

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ضلع مرادآباد پولیس لائن پہنچے اور پردھان منتری آواس یوجنا تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر مرادآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذریعہ 67.2 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ایک ہزار آٹھ مکانوں کا افتتاح کر ضرورت مندوں کو مکانوں کی چابی دی گئی۔

مرادآباد: ضرورت مندوں کے لیے ایک ہزار آٹھ مکانوں کا افتتاح

وہیں اس موقع پر منعقد پروگرام میں جلسۂ عام کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ 'صوبائی حکومت غریبوں کی مدد کے لیے کام کر رہی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی 'سب کا ساتھ سب کا وکاس سب کا وشواس' کے ساتھ کام کر رہی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ریاستی حکومت نے کورونا وائرس وبا کو ختم کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'جو لوگ سماج کو بانٹنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ان کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہو نے دیا جائے گا۔'

یہ بھی پڑھیں: مرادآباد: کانووکیشن پریڈ کی تقریب میں وزیر اعلی یوگی مہمان خصوصی

مرادآباد میں پیتل کا کاروبار ہوتا ہے اور اس کاروبار میں مرادآباد پیتل ایکسپورٹ ہب بنانے کا کام ہماری حکومت نے کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.