ETV Bharat / state

گایتری منتر اور سورہ فاتحہ میں یکسانیت

author img

By

Published : Aug 10, 2019, 8:44 AM IST

گایتری منتر اور سورہ فاتحہ کے مفہوم میں یکسانیت

ریاست اتر پردیش کے داریلحکومت لکھنؤ میں 'اتر پردیش اردو اکادمی' کے زیر اہتمام سیمینار 'قومی یکجہتی ملک کی سالمیت کے لیے ضروری' عنوان پر مقررین نے خطاب کیا۔

لکھنؤ میں منعقد سیمینار کو خطاب کرتے ہوئے مولانا حیدر چترویدی نے کہا کہ انسانیت کے پیغام کو عام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

گایتری منتر اور سورہ فاتحہ کے مفہوم میں یکسانیت
انہوں نے کہا کہ مختلف تہذیب و ثقافت والا ملک جو دنیا بھر میں عظیم شناخت اور پہچان رکھتاہے، اسی کا نام بھارت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رگوید کا گایتری منتر اور قرآن کی سورہ فاتحہ یکسانیت ہے اور دونوں کا مفہوم تقریباً ایک ہی ہے۔

مولانا چترویدی نے کہا کہ ہم سبھی ایک دوسرے مذاہب کی عزت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ایک ایسا ملک ہے جہاں پر گنگا جمنی تہذیب کی ہوا قدیم زمانے سے بہتی آرہی ہے۔ لہذا ہمیں اس تہذیب کو برقرار رکھنا چاہیے۔

اس موقع پر ڈاکٹر سنجے شکلا نے ہندو مسلم اتحاد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں مذاہب کے لوگوں نے بھارت کو مضبوط بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر سے دفعہ 370 کو ہٹانا ملک کی سلامتی کے لیے ضروری تھا۔ اس سے ہمارے درمیاں کوئی نااتفاقی پیدا نہیں ہوگی۔

Intro:ہم جس ملک میں رہتے ہیں وہ مختلف تہذیب و ثقافت والا عظیم ملک ہے۔ جو دنیا میں بھر میں عظیم شناخت اور پہچان رکھتا ہے، اسی کا نام بھارت ہے۔


Body:لکھنؤ میں اتر پردیش اردو اکادمی کے مالی اشتراک سے آواز چیر ٹیبل ٹرسٹ آف انڈیا کے تحت منعقدہ سیمینار 'قومی یکجہتی ملک کی سالمیت کے لیے ضروری' عنوان پر مقررین نے خطاب کیا۔

سیمینار کو خطاب کرتے ہوئے مولانا حیدر چترویدی نے کہا کہ انسانیت کے پیغام کو عام کرنا ہم سب کی ذمےداری ہے۔

انہوں نے کہا کہ رگوید کا گایتری منتر اور قرآن کی سورۃ فاتحہ الحمد للہ دونوں میں ایک ہی بات لکھی ہوئی ہے۔

مولانا چترویدی نے کہا کہ ہم سبھی ایک دوسرے مذاہب کی عزت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ایک ایسا ملک ہے جہاں پر گنگا جمنی تہذیب کی بیار قدیم زمانے سے بہتی آرہی ہے۔ لہذا ہمیں چاہئے کہ اس تہذیب کو برقرار رکھیں۔

ڈاکٹر سنجے شکلا نے ہندو مسلم اتحاد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں ہی مذاہب کے لوگ بھارت کو مضبوط بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر سے دفع 370 کو ہٹانا ملک کے سلامتی کے لیے ضروری تھا۔ اس سے ہمارے درمیاں کوئی نااتفاقی پیدا نہیں ہوگی۔




Conclusion:سیمینار کی صدارت اردو اکادمی کی چیئرپرسن آصفہ زمانی، نظامت مولانا آزاد یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر عمیر منظر نے کی۔

مہمان خصوصی لکھنؤ کی میئر ڈاکٹر سنیکتا بھاٹیا اور مہمان ذی وقار کی حیثیت سے خواجہ معین الدین چشتی اردو عربی فارسی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ماہ رخ مرزا شامل رہے۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.