ETV Bharat / state

UP Assembly Polls 2022: لکھنؤ کے شمالی حلقہ اسمبلی کے امیدوار سرور ملک سے خاص بات چیت

author img

By

Published : Feb 12, 2022, 5:19 PM IST

لکھنؤ کے شمالی حلقہ اسمبلی سے بی ایس پی کے امیدوار سرور ملک سے ای ٹی وی بھارت نے خاص بات چیت کی Exclusive Interview With Sarwar Malik ہے اور ان سے جاننے کی کوشش کی کہ اگر کامیابی ملتی ہے تو علاقے میں کون سے کام ترجیحات میں شامل ہوں گے۔

لکھنؤ کے شمالی حلقہ اسمبلی کے امیدوار سرور ملک سے خاص بات چیت
لکھنؤ کے شمالی حلقہ اسمبلی کے امیدوار سرور ملک سے خاص بات چیت

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں 23 فروری کو UP Assembly Polls 2022 پولنگ ہونی ہے جس کے لیے سبھی اسمبلی حلقے کے امیدوار ڈور ٹو ڈور انتخابی تشہیر کر رہے ہیں اور علاقے کی ترقی اور خوشحالی کا وعدہ کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے لکھنؤ کے شمالی حلقہ اسمبلی سے بی ایس پی کے امیدوار سرور ملک سے ای ٹی وی بھارت نے خاص بات چیت کی ہے اور ان سے جاننے کی کوشش کی کہ اگر کامیابی ملتی ہے تو علاقے میں کون سے کام ترجیحات میں شامل ہوں گے۔

لکھنؤ کے شمالی حلقہ اسمبلی کے امیدوار سرور ملک سے خاص بات چیت

سرور ملک نے اس ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر میں لکھنؤ کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اس دوران ہم نے عوام کے درمیان رہ کر مدد کی تھی اور طبی سہولیات پہنچائی تھی لیکن ہمارے پاس قلم کی طاقت نہیں تھی اس لیے اب سیاسی میدان میں ہوں کہ عوام کے لیے انصاف کی لڑائی لڑ سکوں۔'

بی ایس پی 2022 میں انتخابی میدان میں کہاں ہے؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 2007 میں بھی اسی طرح کی خاموشی تھی لیکن نتیجہ آنے کے بعد واضح اکثریت سے حکومت سازی ہوئی تھی اس بار بھی وہی معاملہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس حلقہ اسمبلی سے بی جے پی کے رکن اسمبلی نیرج بورا پانچ برس تک کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں کیے ہیں۔ اگر اسمبلی حلقہ کا کوئی بھی شخص ان کو کام کراتے ہوئے دیکھا ہو یا ان کی کوئی فوٹو ہو مجھے بھیجیں اس بات پر انعام بھی دوں گا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ پسماندہ علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے یہاں پر متعدد نئی بستیاں جہاں پر بنیادی سہولیات بھی موجود نہیں ہے۔ ان علاقوں میں عوام سے ملاقات کر رہے ہیں اور امید ہے کہ عوام اپنی رائے سے کامیاب بنائے گی۔

ملک نے کہا کہ اب لڑائی بی ایس پی بنام بی جے پی کی ہے اور ہمیں امید ہے کہ اسمبلی حلقے کے لوگ کامیاب بنائیں گے۔

گزشتہ دنوں میں بی ایس پی سے مسلم رہنماؤں کی علیحدگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جو بھی رہنما پارٹی چھوڑ دیتا ہے وہ واویلا مچاتا ہے اور پارٹی پر الزام عائد کرتا ہے یہ نہ صرف بی ایس پی کی بلکہ سبھی پارٹیوں کے رہنماؤں کو اس حوالے سے دیکھا جا سکتا ہے۔

بی ایس پی کے سربراہ مایاوتی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں مسلمانوں کے مسائل پر تقریباً 15 منٹ تک خطاب کیا، جو بھی مسائل ہوں گے حل کیے جائیں گے۔ بجلی، پانی، سیور لائن روڈ اور نالی کے مسائل فوری حل ہوں گے جب کہ ہر علاقے میں محلہ کلینک قائم ہوگا۔'


ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.