ETV Bharat / state

غازی آباد: صفائی کارکنان میں پی پی ای کٹس تقسیم

author img

By

Published : Apr 28, 2020, 8:57 PM IST

اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں ای ٹی وی بھارت کی خبر دیکھنے کے بعد ایک تنظیم، صفائی کارکنان میں پی پی ای کٹس تقسیم کرنے پہنچ گئی۔

distribution of PPE kits among cleaners in ghaziabad uttar pradesh
صفائی کارکنان میں پی پی ای کٹس تقسیم

ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد کے ہاٹ اسپاٹ علاقے میں صفائی کارکنان کے پاس پی پی ای کٹس نہیں ہونے کی خبر کو ای ٹی وی بھارت نے دکھائی تھی۔ جس کے بعد سماجی تنظیم سے وابستہ اشوک کنسل نے صفائی کارکنان میں پی پی ای کٹس تقسیم کیا۔

میونسپلٹی کے صفائی کارکنان پی پی ای کٹس حاصل کر کے بہت خوش نظر آئے۔

صفائی کارکنان میں پی پی ای کٹس تقسیم

اشوک کنسل نے کہا کہ ای ٹی وی بھارت پر خبر دیکھنے کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ صفائی کرنے والے کارکنان کی جان کو خطرہ ہے۔ چنانچہ ای ٹی وی بھارت کی مدد سے جانکاری ملنے پر انہوں نے مدد کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا۔

distribution of PPE kits among cleaners in ghaziabad uttar pradesh
صفائی کارکنان میں پی پی ای کٹس تقسیم

خبر دیکھنے کے بعد تنظیم سے وابستہ اشوک کنسل نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے رابطہ کیا اور پھر اس جگہ کی معلومات حاصل کیں جہاں صفائی کارکنان خوف کے سائے میں رہ رہے تھے۔

distribution of PPE kits among cleaners in ghaziabad uttar pradesh
صفائی کارکنان میں پی پی ای کٹس تقسیم

ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے تنظیم کو پوری معلومات بتائی۔ جس کے بعد تنظیم کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ تنظیم نے کہا ہے کہ صفائی کارکنان کے خوف کو دیکھ کر انہیں بہت کچھ پتہ چل گیا ہے۔ یہ تنظیم ای ٹی وی بھارت کی خبروں سے کافی متاثر ہوا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ صفائی کارکنان کو حفاظتی وسائل دلائیں اور اس کی کوشش تنظیم کرتا رہے گا۔ میونسپل کارپوریشن نے بھی اس خبر پر ای ٹی وی بھارت کا شکریہ ادا کیا ہے اور پی پی ای کٹس کے لیے تنظیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.