ETV Bharat / state

Covid Mock Drill in Muzaffarnagar مظفرنگر ضلع ہسپتال میں کووڈ ماک ڈرل

author img

By

Published : Dec 28, 2022, 2:36 PM IST

کووڈ-19 کے معاملات میں تیزی سے اضافہ کے پیش نظر مرکزی وزارت صحت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا ہے کہ وہ طبی سہولیات کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تمام ہسپتالوں میں ماک ڈرل کریں۔ Covid Mock Drill In Muzaffarnagar

ماک ڈرل
ماک ڈرل

مظفرنگر ضلع ہسپتال میں ماک ڈرل

مظفر نگر: عالمی وبا کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ملک کی تمام ریاستوں کے ضلعی ہسپتالوں اور میڈیکل کالجز میں محکمہ صحت کی جانب سے ماک ڈرل کی جارہی ہے۔ منگل کو صبح اسی سلسلے میں اترپردیش کے مظفر نگر ضلع میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیم کے ذریعہ ضلع ہسپتال میں ماک ڈرل کی گئی۔

چین میں تشویشناک صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی نے کووڈ-19 کے حوالے سے تمام ریاستوں میں محکمہ صحت کو الرٹ کر دیا ہے جس میں محکمہ صحت نے اتر پردیش کے تمام میڈیکل کالجوں اور ضلع ہسپتالوں میں آکسیجن پلانٹس سمیت آئسولیشن وارڈ اور وینٹی لیٹر سمیت لوگوں کو ماسک پہننے اور 2 گز کا فاصلہ برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلنے کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ Covid Mock Drill In Muzaffarnagar

مظفر نگر ضلع ہسپتال میں محکمہ صحت کی جانب سے ماک ڈرل کے دوران تھرمل اسکیننگ مشینیں خراب پائی گئیں، جس پر سہارنپور کے ہیلتھ ڈی جی انیل کمار نے بتایا کہ کووڈ-19 کی ممکنہ لہر کے پیش نظر، پورے اتر پردیش میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر محکمہ صحت کی طرف سے تمام ضلع ہسپتالوں اور میڈیکل کالجوں میں ماک ڈرل کی جا رہی ہے۔ جس میں وینٹی لیٹر، تھرمل سکیننگ اور ڈاکٹروں کو الرٹ موڈ پر رکھتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے کہ تمام مشینری کام کر رہی ہے یا نہیں، اگر کوئی مشین خراب ہے تو اس کی مرمت بھی کی جا رہی ہے۔مظفر نگر میں تھرمل اسکیننگ مشین کی بیٹری کے سیل خراب تھے جنہیں بدل دیا گیا، اور تمام تھرمل اسکیننگ مشینوں میں نئی ​​بیٹریاں لگانے کے احکامات دیے گئے۔ Covid Mock Drill In Muzaffarnagar

اس کے ساتھ ہی مظفر نگر ضلع ہسپتال میں بنائے گئے آئسولیشن وارڈ میں رکھے گئے 40 وینٹی لیٹرز کام کرنے کی حالت میں ہیں۔ عالمی وبا کی ممکنہ لہر کے پیش نظر لوگوں کو ماسک پہننے کے ساتھ ساتھ 2 گز کا فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے بھی آگاہ کیا جا رہا ہے اور یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ لوگ بغیر کسی وجہ کے گھر سے باہر نہ نکلیں، اگر کوئی مجبوری ہو تبھی باہر نکلیں اور کووڈ-19 کے اصولوں پر عمل کریں۔انل کمار نے بتایا کہ کورونا کی ممکنہ لہر کے پیش نظر مظفر نگر میں ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت الرٹ موڑ پر ہے، ہم اس بیماری سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ Covid Mock Drill In Muzaffarnagar

یہ بھی پڑھیں : Covid Mock Drill Across India ملک بھر میں کووڈ سے نمٹنے کے لیے موک ڈرل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.