ETV Bharat / state

Gyanvapi Mosque Case: گیان واپی معاملے میں دو اسسٹنٹ ایڈوکیٹ کمشنر مقرر، سترہ مئی تک سروے مکمل کرنے کا حکم

author img

By

Published : May 12, 2022, 4:40 PM IST

وارانسی میں گیانواپی مسجد اور وشوناتھ مندر معاملے میں جاری تنازع پر وارانسی کی سول عدالت نے جمعرات کو اپنا فیصلہ سنایا اور کہا کہ 'کورٹ کمشنرز کو نہیں ہٹایا جائے گا۔ حالانکہ عدالت نے ایک اور ایڈوکیٹ کی تقرری کر دی ہے اور 17 مئی تک سروے کا کام مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ Gyanvapi Mosque and Vishwanath Temple Dispute

گیانواپی تنازعہ میں عدالت کا فیصلہ، کورٹ کمشنرز کو نہیں ہٹایا جائے گا'۔
گیانواپی تنازعہ میں عدالت کا فیصلہ، کورٹ کمشنرز کو نہیں ہٹایا جائے گا'۔

وارانسی: گیان واپی مسجد اور وشوناتھ مندر معاملے میں جاری تنازع پر جمعرات کے روز وارانسی کی سول عدالت نے اپنا فیصلہ سنایا، عدالت نے کہا کہ 'کورٹ کمشنر کو نہیں ہٹایا جائے گا'۔ حالانکہ عدالت نے گیان واپی مسجد کیس میں پرانے کورٹ کمشنر اجے مشرا کے ساتھ دو اور وکیلوں ایڈوکیٹ اجے اور ایڈوکیٹ وشال سنگھ کو اسسٹنٹ ایڈوکیٹ کمشنر کے طور پر مقرر کیا ہے، جو اجے مشرا کے ساتھ کام کریں گے۔ بدھ کو تمام فریقوں کی سماعت مکمل ہوگئی تھی۔ تینوں ایڈوکیٹ کمشنر 17 مئی کو سروے رپورٹ داخل کریں گے۔ Gyanvapi Mosque and Vishwanath Temple Dispute

مسلم فریق شروع سے ہی مسجد میں سروے اور ویڈیو گرافی کی مخالفت کر رہا تھا۔ سروے کے دوران گیانواپی کیمپس کے باہر بھی ہنگامہ کیا گیا۔ سروے اور ویڈیو گرافی کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔ قبل ازیں ہندو فریق نے عدالت میں کہا تھا کہ 'ایڈوکیٹ کمشنر کو مسلم فریق کی جانب سے بیریکیڈنگ کے دوسری طرف یعنی گیانواپی مسجد کے اندر اور تہہ خانے میں ویڈیو گرافی اور سروے کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ہندو فریق کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ مسلم فریق نے انہیں گیانواپی مسجد اور تہہ خانے کے اندر جانے سے یہ کہہ کر روک دیا کہ عدالت کا ایسا کوئی حکم نہیں ہے'۔ Court rejects AIM request to change advocate commissioner in Gyanvapi mosque case Dispute

مزید پڑھیں:

گیانواپی مسجد اور وشوناتھ مندر کے 6 معاملے پہلے سے ہائی کورٹ میں زیر بحث ہیں۔ ان میں سے 4 مقدمات میں فیصلہ محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ اب دیگر کیسز میں بھی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا جائے گا۔ اس معاملے پر کافی عرصے سے سماعت جاری ہے اور دونوں طرف سے مسلسل مختلف دلائل اور شواہد پیش کیے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.