ETV Bharat / state

National Education Day آزاد ہندوستان کے پہلے وزیرِ تعلیم کی یومِ پیدائش پر سیمینار کا انعقاد

author img

By

Published : Nov 14, 2022, 7:43 AM IST

سیمینار کا انعقاد
سیمینار کا انعقاد

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈاکٹر ریحان اختر قاسمی نے کہا کہ 11 نومبر کو مولانا ابوالکلام آزاد کی یومِ پیدائش پر قومی یومِ تعلیم کے طور پر پورے ملک میں منایا جاتا ہے اور ان کی سالگرہ منانا ان کی نظریہِ تعلیم کو آگے بڑھانا ہوگا کیونکہ ان کا ماننا تھا کہ تعلیم کے حوالے سے کسی قسم کی تفریق نہ کی جائے، انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں سے معاشرے میں بے داری پیدا ہوتی ہے اور حالات و سمت کا فیصلہ کرنا آسان ہوتا ہے۔Birthday of Maulana Abul Kalam Azad

ڈاکٹر ریحان اختر قاسمی نے کہا کہ 11 نومبر کو مولانا ابوالکلام آزاد کی یومِ پیدائش پر قومی یومِ تعلیم کے طور پر پورے ملک میں منایا جاتا ہے،سرسید ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی نے قومی یومِ تعلیم اور آزاد ہندوستان کے پہلے وزیرِ تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی یومِ پیدائش کے موقع پر شہر کے واقع محلہ ڈھالگر ٹولہ ہندی بھون میں"مولانا ابوالکلام آزاد کا وطن کے تئیں وقف" کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ Birthday of Maulana Abul Kalam Azad

پروگرام کی صدارت ڈاکٹر جنگ بہادر سنگھ پرنسپل جنک کماری انٹر کالج نے کی، مہمان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر ریحان اختر قاسمی اسسٹنٹ پروفیسر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور مہمان اعزازی کے طور پر مولانا انوار احمد قاسمی چیئرمین جامعہ گروپ آف ایجوکیشن، ڈاکٹر علمدار نذر پرنسپل آر ڈی ایم شیعہ انٹر کالج نے شرکت کی۔ سیمینار کا آغاز انصار جونپوری نے تلاوتِ قرآن سے کیا، اس کے بعد پروگرام کے کنوینر عارف خان اور شاہنواز منظور نے مہمانوں کو شال و مومینٹو پیش کرکے ان کا استقبال و خیر مقدم کیا۔نظامت کے فرائض کو انجینئر قاسم مصطفٰی نے انجام دیا۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈاکٹر ریحان اختر قاسمی نے کہا کہ 11 نومبر کو مولانا ابوالکلام آزاد کی یومِ پیدائش پر قومی یومِ تعلیم کے طور پر پورے ملک میں منایا جاتا ہے اور ان کی سالگرہ منانا ان کی نظریہِ تعلیم کو آگے بڑھانا ہوگا کیونکہ ان کا ماننا تھا کہ تعلیم کے حوالے سے کسی قسم کی تفریق نہ کی جائے، انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں سے معاشرے میں بے داری پیدا ہوتی ہے اور حالات و سمت کا فیصلہ کرنا آسان ہوتا ہے۔

مولانا انوار احمد قاسمی نے کہا کہ ملک کے عظیم مجاہد آزادی، عالم دین اور ممتاز ماہرِ تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد بخوبی جانتے تھے کہ اچھی تعلیم قوم کی تعمیر اور ملک کی ترقی میں کتنی ضروری ہے، انہوں نے ملک میں جدید تعلیم کو شروع کرنے لئے کئی بڑے قدم اٹھائےہمیشہ قومی یومِ تعلیم پر تعلیم کے میدان میں ان کی طرف سے کئے گئے بہترین کاموں کو یاد کیا جائے گا۔

ڈاکٹر جنگ بہادر سنگھ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد ہندو مسلم اتحاد کے قائل تھے اور جب ملک تقسیم ہو رہا تھا تو انہوں نے ہندوستان میں رہنے کو ترجیح دی اور مسلمانوں کو بھی ایسا ہی کرنے کی ترغیب دی، آج میں انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ اس کے علاوہ تیج بہادر سنگھ سابق صدر سول کورٹ، ایس پی مانو ضلع صدر آزاد بھارت سماج پارٹی، ایڈوکیٹ منجو سریواستو نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔آخر میں کنوینر عارف خان، شاہنواز منظور نے مشترکہ طور پر شرکاء و مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر ایڈووکیٹ پرویز خان،جے پی کامریڈ، عرفان جونپوری،انوار الحق گڈو،کمال الدین انصاری، حنیف انصاری،سلیم اللہ خان چنا،مولانا نسیم حلیمی،حفیظ شاہ صدر مرکزی سیرت کمیٹی،ارشاد احمد،عارف حبیب خان،عزیز فریدی وغیرہ موجود تھے۔
مزید پڑھیں:Birthday of Maulana Abul Kalam Azad آل انڈیا علماء بورڈ نے امام الہند مولانا آزاد کو خراج عقیدت پیش کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.