ETV Bharat / state

وقف جائیدادوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سینٹر وقف بورڈ سنجیدہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 21, 2023, 8:01 PM IST

وقف جائیدادوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سینٹر وقف بورڈ سنجیدہ
وقف جائیدادوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سینٹر وقف بورڈ سنجیدہ

Reaction On Waqf Properties مرکزی وقف بورڈ کے سینیئر رکن رئیس خان پٹھان نے کہاکہ سینٹر وقف بورڈ اوقاف املاک کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اب سنجیدہ ہے۔ انہوں نے وقف املاک پر ناجائز قبضے کو ختم کرانے کے لئے سخت اقدامات اٹھا نے کی یقین دہانی کرائی۔

وقف جائیدادوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سینٹر وقف بورڈ سنجیدہ

میرٹھ: ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں ایک تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے مرکزی وقف بورڈ کے سینیئر رکن رئیس خان پٹھان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقف جائیدادوں کے تحفظ کو لیکر بے حد سنجیدہ ہے۔ اوقاف املاک پر اگر کہیں قبضے ہونے کی شکایت ملتی ہے تو اس پر فورا کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ اوقاف املاک پر قابض زمین مافیاؤں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ سخت کارروائی کی مدد سے وقف جائیدادوں کو بچایا جا سکے۔ ساتھ وقف جائیدادوں میں چاہے سنی وقف بورڈ یا شیہ وقف بورڈ ہو۔ ان میں وقف جائیدادوں کے متولی شپ کو لیکر بھی ہمیشہ تنازعات دیکھنے کو ملتے ہیں۔ اس طرح کے تمام حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے وقف بورڈ سینٹر اب پوری ایمانداری کے ساتھ وقف جائیدادوں پر متولیو کا انتخاب کر رہا ہے تاکہ وقف متولی کو لیکر کسی تنازعہ سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایچ ڈی مقالہ جمع کرکے نابینا جعدیہ اسجد دیگر طالبات کے لئے مثال بن گئی

رئیس خان کا مزید کہنا ہے کہ وقف جائیدادوں کو اب خرد برد ہونے روکنے کے لیے وقف بورڈ شیعہ اور سنی بورڈ جائیدادوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کارگر قدم اٹھا رہا ہے۔ جس سے وقف جائیدادوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.