ETV Bharat / state

AMU Viral Video اے ایم یو میں مبینہ نعرے بازی کے معاملے میں طالب علم کے خلاف مقدمہ درج

author img

By

Published : Jan 28, 2023, 11:30 AM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی( اے ایم یو) میں یوم جمہوریہ کی تقریب کے بعد مبینہ طور پر نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعرے لگانے والے طالب علم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ Raised Religious slogan In AMU

h
gh

ایم یو میں نعرہ لگانے والے طالب علم کے خلاف مقدمہ درج

علی گڑھ: ریاست اتردیش کے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں یوم جمہوریہ کی تقریب کے بعد مبینہ طور پر 'اللہ اکبر' کے نعرے لگانے والے طالب علم وحیدالزماں کے خلاف دفعہ 153B اور 505 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخی عمارت اسٹریچی ہال کا ایک ویڈیو 26 جنوری سے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں مبینہ طور پر این سی سی کا ایک طالب علم نعرے تکبیر اللہ ہو اکبر کے نعرے لگاتا ہوا دیکھائی دے رہا ہے۔ یہ وائرل ویڈیو یوم جمہوریہ تقریب کے بعد کی ہے۔ وائرل ویڈیو میں لگائے گئے نعرے پر پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر ڈاکٹر نشست شرما نے اعتراض جتایا تھا جس کے بعد علیگڑھ ایس پی سٹی نے یونیورسٹی انتظامیہ کو جانج کا حکم جاری کیا اور پھر یونیورسٹی انتظامیہ نے نعرے لگانے والے طالب علم کی شناخت کر کے گزشتہ روز اسے یونیورسٹی سے معطل کر دیا۔

وہیں نعرo لگانے والے طالب علم کے خلاف ہندو رہنما یوگیش واشنیں رہائشی تھانہ بننا دیوی نے بھی ایک تحریر تھانہ سول لائن میں دی ہے اور طالب علم وحیدالزماں کے خلاف دفعہ 153B اور 505 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ایس پی سٹی کلدیپ سنگھ گناوت نے طالب علم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی تصدیق کی ہے۔ ایس پی سٹی کے جاری بیان کے مطابق یوگیش واشنیں نے تحریر میں یوم جمہوریہ کے موقع پر اے ایم یو کے این سی سی کے طالب علم کے ذریعے ملک کے خلاف نعرے بازی کا الزام لگایا ہے۔ ایس پی سٹی نے مزید بتایا کہ وائرل ویڈیو کی فرانزک جانچ کروا کر مزید کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : AMU Viral Video یوم جمہوریہ تقریب کے بعد نعرے لگانے والا طالب علم معطل

Republic Day اے ایم یو میں یوم جمہوریہ کے موقع پر نعرۂ تکبیر کی مبینہ نعرے بازی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.