ETV Bharat / state

میرٹھ میں ساکشی مہاراج کا متنازع بیان

author img

By

Published : Dec 29, 2020, 9:55 PM IST

بی جے پی کے سینئر رہنما و رکن پارلیمان ساکشی مہاراج نے میرٹھ میں احتجاجی کسانوں اور مسلمانوں کے بارے میں ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔

ساکشی مہاراج
ساکشی مہاراج

ریاست اترپردیش کے تاریخ شہر میرٹھ میں رکن پارلیمان ساکشی مہاراج نے اپنے ایک بیان میں مسلمانوں کے اقلیتی درجے کو ختم کرنے ساتھ ساتھ کسانوں کے ذریعہ جاری زرعی قوانین کے خلاف احتجاج پر تنقید کی ہے۔

میرٹھ میں ساکشی مہاراج کا متنازع بیان

رکن پارلیمان نے کہا کہ دہلی میں احتجاجی کسانوں میں صرف سردار ہی کیوں نظر آ رہے ہیں۔

میرٹھ میں آج بی جے پی کے رکن پارلیمان ساکشی مہاراج ایک نجی پروگرام میں شرکت کے لیے آئے تھے۔

اس موقع پر انہوں پریس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کے ذریعہ جاری ترقیاتی کاموں کا تذکرہ کیا، وہیں مسلمانوں کے اقلیتی کردار کو ختم کرنے کی بات بھی کہی۔

مزید پڑھیں:نوئیڈا: کسانوں نے مذاکرات سے قبل حکومت کو انتباہ دیا

انھوں نے یہ بھی کہا کہ زراعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے صرف سردار ہی کیوں ہیں۔

ساکشی مہاراج کے اس بیان پر سیاسی حلقوں میں نکتہ چینی شروع ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.