ETV Bharat / state

Ramesh Bidhuri Remarks بی جے پی لیڈر زینت انصاری نے اپنی ہی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کے خلاف مورچہ کھول دیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 29, 2023, 3:40 PM IST

بی جے پی کی زینت انصاری نے اپنی ہی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کے خلاف مورچہ کھول دیا ہے۔ انہوں نے رمیش بدھوڑی پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ رمیش بدھوڑی معاملہ پر بی جے پی لیڈر زینت انصاری سے ای ٹی وی بھارت نمائندہ التجا عثمانی نے خصوصی بات چیت کی ہے۔ BJP Senior Leader Dr Zeenat Ansari

Ramesh Bidhuri Remarks
Ramesh Bidhuri Remarks

رمیش بدھوڑی معاملہ پر بی جے پی لیڈر زینت انصاری سے ای ٹی وی بھارت نمائندہ التجا عثمانی نے خصوصی بات چیت کی

نوئیڈا: ریاست اتر پردیش نوئیڈا کی سرگرم اور فعال بی جے پی کی خاتون رہنما ڈاکٹر زینت انصاری نے اپنی ہی پارٹی کے ایم پی کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ انہوں نے بی جے پی ایم پی رمیش بدھوڑی کے خلاف سخت کارروائی اور پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں انہوں نے کہا کہ معزز رکن کے خلاف ایک دوسرا رکن اتنے گھٹیا، غیر جمہوری، غیر پارلیمانی، بازارو اور مذہبی جذبات کو مجروح کرنے والے الفاظ استعمال کرتا ہے۔ جو قطعی قابل معافی نہیں ہے۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ رمیش بدھوڑی کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس نے ایک فرقہ اور قوم کے بارے میں اپنی نفرتی سوچ کا مظاہر ہ کیا ہے۔ اس معاملہ میں قوم کا ہر فرد ہی نہیں بلکہ جمہوری اقدار اور آئین پر یقین رکھنے والا ہر سیکولر شہری رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی کے ساتھ کھڑا ہو کر اس واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہے اور لوک سبھا اسپیکر سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس شخص کو پارلیمنٹ سے برخواست کیا جائے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، تاکہ لوگوں کا اعتماد جمہوریت پر برقرار رہ سکے۔

یہ بھی پڑھیں:
Ramesh Bidhuri Remarks اب پارلیمنٹ کو گنگا جل سے دھونا چاہیے: حاجی ضمیر اللہ

زینت انصاری نے کہا کہ کوئی سڑک چھاپ بھی ایسی بات نہیں کرتا۔ جس طرح سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے ایوان میں بات کی۔ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا اگر اس اقدام سے میرے خلاف کوئی کارروائی ہوتی ہے۔ ہم نے ہمیشہ حق اور انصاف کی لڑائی لڑی ہے اور ہم دانش علی کے ساتھ ہیں جب کہ اپنی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر زینت انصاری بھارتیہ جنتا پارٹی اقلیتی سیل نوئیڈا کی سابق ضلعی صدر رہی ہیں۔ ابھی اقلیتی محاذ کی ریاستی ایگزیکٹیو رکن ہیں۔


ڈاکٹر زینت انصاری نے کہا کہ ایسے ممبران پارلیمنٹ آپسی بھائی چارے کو ختم کرنے کا کام کرتے ہیں۔ انہوں نے رمیش بدھوڑی کی شدید مذمت کی اور ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ آپ کو بتا دیں کہ زینت انصاری پورے نوئیڈا یکجہتی اور بھائی چارے کو فروخت دینے کے لیے کام کرتی رہی ہیں۔ وہ ہندو اور مسلم تہواروں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر آپسی رشتے کو مضبوط اور پائیدار کرنے کے لیے ہمیشہ کوشش کرتی رہی ہیں۔ لیکن اس بار وہ اپنی ہی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کے خلاف کھڑی ہیں کیونکہ اس نے گھٹیا پن کا مظاہرہ کیا۔ اس کے ذریعہ کہے گئے ایک ایک لفظ ناقابل سماعت، ناقابل معافی اور ناقابل تلافی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.