ETV Bharat / state

Madrasas Survey Row بی جے پی اور کانگریس حکومت نے مدارس کی توہین کی

author img

By

Published : Oct 26, 2022, 1:54 PM IST

Madrasas Survey Row
Madrasas Survey Row

بہوجن سماج پارٹی کی قومی صدر مایاوتی نے مدرسہ سروے کے حوالے سے اتر پردیش کی یوگی حکومت پر سخت حملہ کیا۔ مایاوتی نے ٹویٹ کر کے اس معاملے پر اتر پردیش حکومت کو گھیرنے کی کوشش کی۔ اس کے ساتھ ہی مدارس کے ایشو پر کانگریس پر بھی سوالات اٹھائے۔ Madrasas Survey Campaign

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی کی قومی صدر مایاوتی BSP President Mayawati نے مدارس کو لے کر اتر پردیش کی یوگی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ مایاوتی نے ٹویٹ کر کے اس معاملے پر اتر پردیش حکومت کو گھیر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مدارس کو لے کر کانگریس پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ مایاوتی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یوپی حکومت کی جانب سے ایک خصوصی ٹیم بنا کر لوگوں کے عطیات پر منحصر پرائیویٹ مدارس کے زیر بحث سروے کو مکمل کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ جس کے مطابق 7500 سے زائد 'غیر تسلیم شدہ' مدارس غریب بچوں کی تربیت میں مصروف ہیں۔ یہ غیر سرکاری مدارس حکومت پر بوجھ نہیں بننا چاہتے تو پھر ان میں مداخلت کیوں؟ جب کہ سرکاری مدرسہ بورڈ وغیرہ کے مدارس کے اساتذہ اور عملہ کی تنخواہوں کے لیے بجٹ کی فراہمی کے لیے خاص طور پر سروے کیا جاتا ہے۔ تو کیا یوپی حکومت ان پرائیویٹ مدارس کو گرانٹ لسٹ میں شامل کرکے انہیں سرکاری مدارس بنائے گی؟ Mayawati said BJP and Congress insulted Madrasas

مایاوتی نے ٹویٹ کر کے اس معاملے پر اتر پردیش حکومت کو گھیر لیا ہے
مایاوتی نے ٹویٹ کر کے اس معاملے پر اتر پردیش حکومت کو گھیر لیا ہے

یہ بھی پڑھیں:

بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ بی ایس پی حکومت نے یوپی بورڈ میں 100 مدارس کو شامل کیا ہے۔ مایاوتی نے کہا کہ اس سے قبل کانگریس حکومت نے مدرسہ جدید کے نام پر اعلیٰ تعلیم کو یقینی بنانے کے بجائے ڈرائیونگ، مکینک، کارپینٹر وغیرہ کی تربیت کے ذریعے طلباء اور مدارس کی تعلیم کی توہین کی ہے، اب آگے دیکھیے بی جے پی حکومت میں ان کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ یوگی حکومت نے حال ہی میں ریاست کے مدارس کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے ایک سروے کرایا ہے۔ سروے رپورٹ میں ریاست کے 7500 سے زیادہ پرائیویٹ مدارس کو غیر تسلیم شدہ زمرہ میں شامل کرنے کا ذکر کیا گیا ہے۔ ایسے میں اب سب کی نظریں ان مدارس کے حوالے سے حکومت کے اگلے قدم پر لگی ہوئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.