ETV Bharat / state

Survey of Nadwatul Ulama ندوۃ العلماء کے سروے میں انتظامیہ نے تعاون کیا

author img

By

Published : Sep 16, 2022, 7:39 AM IST

اتر پردیش حکومت کے حکم پر ریاست کے مدارس کی بہتری کے لیے غیر تسلیم شدہ مدارس میں کیے جا رہے سروے کے دوران جمعرات کے روز قدیم اور معروف مدارس میں شمار دارالعلوم ندوۃ العلماء کا سروے کیا گیا۔ Survey of Madarsa Nadwatul Ulama

ندوۃ العلماء کا سروے میں انتظامیہ نے پھر پور تعاون کیا
ندوۃ العلماء کا سروے میں انتظامیہ نے پھر پور تعاون کیا

لکھنؤ: اتر پردیش مدرسہ ایجوکیشن بورڈ اور ضلع انتظامیہ کی ٹیم نے اسلامی تعلیم کے مرکز مدرسہ ندوۃ العلماء کا سروے کیا، اس دورام مدرسہ انتظامیہ نے سروے ٹیم کو بھرپور تعاون کیا۔ ذرائع کے مطابق سروے ٹیم نے ندوۃ العلماء کے مدرسہ میں پہلے سے طے شدہ 12 پوائنٹس کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ اس کے علاوہ ادارے کے مختلف مقامات کا بھی معائنہ کیا گیا۔ اس دوران مدرسہ میں پڑھائے جانے والے کورسز اور دیگر سہولیات کے بارے میں بھی معلومات لی۔ Survey of Madarsa Nadwatul Ulama

ندوۃ العلماء کا سروے میں انتظامیہ نے پھر پور تعاون کیا

اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کی معروف دینی درسگاہ ندوۃ العلماء میں مدرسہ سروے ٹیم نے گیارہ نکات پر معلومات حاصل کیں، سروے کی رپورٹ 25 اکتوبر کو حکومت کو سُپرد کی جائے گی۔ واضح رہے کہ پوری ریاست میں غیر امداد یافتہ مدارس کا سروے جاری ہے اور اسی کے تحت گزشتہ روز سروے ٹیم نے لکھنؤ کے ندوۃ العلماء پہنچ معلومات حاصل کی۔

دارالعلوم ندوۃ العلماء ملک کی معروف تعلیمی درسگاہوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ پوری ریاست میں یوپی حکومت 11 نکات پر معلومات جمع کررہی ہے۔ لکھنؤ کا ندوہ کالج بھی مدرسہ بورڈ سے غیر منظور مدرسہ ہے اس لیے سروے ٹیم نے مدرسہ میں جاکر معلومات حاصل کی اس دوران مدرسہ انتظامیہ نے سروے ٹیم کا تعاون بھی کیا۔ سروے ٹیم میں ایس ڈی ایم، بی ایس اے اور ڈی ایم او سمیت متعدد افسران موجود رہے۔

ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے وائس پرنسپل مولانا عبدالعزیز بھٹکلی کے نمائندے مولانا کمال اختر ندوی نے کہا کہ سروے ٹیم نے مدرسے کا دورہ کیا جس میں کئی افسران موجود ہے متعدد نکات پر معلومات حاصل کیں جس کو نہ صرف مہیا کرایا گیا بلکہ سروے ٹیم کی پوری تعاون کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Madrasas Survey Starts in UP یوپی میں مدارس کا سروے شروع

انہوں نے کہا کہ 'ایک پر فامہ تھا جس میں بنیادی معلومات دینی تھی اسے بھر دیا گیا اس کے بعد سروے ٹیم نے نصاب تعلیم کے حوالے سے دریافت کیا جس میں بتایا گیا کہ ندوہ کی دینی تعلیمات پر خصوصی توجہ ہے تاہم این سی ای ار ٹی کا مکمل نصاب پڑھایا جاتا ہے۔ اس کے بعد ذریعہ امدنی پر بھی سوال کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ عوامی چندے سے یہ ادرہ چل رہا ہے اس کے بعد لائبریری کا بھی دورہ کیا جس پر سروے ٹیم نے نہ صرف مسرت کا اظہار کیا۔'

سروے ٹیم نے مدرسہ میں تقریباً ڈھائی لاکھ کتابوں پر مشتمل لائبریری کا بھی معائنہ کیا۔ سروے ٹیم نے لائبریری کی سہولیات اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.