ETV Bharat / state

BBA Admission اے ایم یو میں بی بی اے کورس میں داخلے کی آخری تاریخ 14 اگست

author img

By

Published : Aug 5, 2023, 7:07 PM IST

اے ایم یو میں بی بی اے کورس میں داخلے کی آخری تاریخ 14 اگست
اے ایم یو میں بی بی اے کورس میں داخلے کی آخری تاریخ 14 اگست

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ کامرس نے سیلف فائنانس اسکیم کے تحت بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن (بی بی اے) کورس شروع کیا ہے جس میں داخلے کی اخری تاریخ 14 اگست ہے۔

اے ایم یو میں بی بی اے کورس میں داخلے کی آخری تاریخ 14 اگست

علی گڑھ:قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مطابق سیلف فائنانس اسکیم کے تحت چار سالہ (8 سمسٹر) کا بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن (بی بی اے) کورس عالمی شہرت یافتہ علیگڈھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں شروع کیا گیا ہے جس میں داخلے لینے کی آخری تاریخ 14 اگست اور تاخیر فیس کے ساتھ 17 اگست ہے۔ بی بی اے میں چالیس نشستیں رکھی گئی ہے جو اے ایم یو کے شعبہ کامرس سے ہوگا۔

اے ایم یو کے اسسٹنٹ پروفیسر محمد فیصل فرید نے بتایا بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن (بی بی اے) کورس شروع کیا ہے جس میں داخلہ کے لئے فارم آن لائن جمع کئے جاسکتے ہیں جس کی آخری تاریخ 14 اگست 2023 ہے، جب کہ 300 روپئے کی تاخیر فیس کے ساتھ آن لائن فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 17 اگست 2023 ہے۔ اے ایم یو کی ویب سائٹ
https://www.amucontrollerexams.com/uploads/files/ddeb5c153073ac7952a650da804bca79.pdf

پر جاکر خواہشمند طلباء مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں اور آن لائن فارم جمع کرسکتے ہیں۔کورس کا نصاب بزنس مینجمنٹ، مارکیٹنگ، فائنانس، انٹرپرینیورشپ اور فروغ انسانی وسائل کے اہم پہلوؤں کا احاطہ کرتا ہے۔ اس میں تجرباتی اور اطلاقی تدریس پر زور دینے کے ساتھ طلباء کو موجودہ مسابقتی ماحول میں ترقی کی منازل طے کرنے کے لیے انٹرن شپ، پروجیکٹس، کیس اسٹڈیز اور صنعتی رابطہ سازی کے مواقع فراہم ہوں گے۔

فرید نے مزید کہا داخلہ ٹیسٹ 27 اگست 2023 کو منعقد ہوگا، جس میں امیدواروں کی زبان کی صلاحیت، نیومیریکل صلاحیت، ریزننگ اور عمومی معلومات کو پرکھا جائے گا۔بی بی اے میں داخلہ کے لئے طلباء کے بارہویں جماعت میں پچاس فیصد نمبر لازمی ہیں۔ آرٹس، کامرس، سائنس کے طلباء بھی بی بی اے میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

داخلے کے لئے آن لائن فارم بھرنے کی فیس 700 ہے اور داخلہ فیس 25000 سمسٹر ہے۔پروفیسر محمد محسن خان، فائنانس آفیسر، اے ایم یو نے کہا کہ یہ کورس طلباء کے لیے معیاری تعلیم اور مستقبل میں سرمایہ کاری کامنفرد موقع میسر کرے گا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ کورس کا نصاب طلباء کو کریئر کے لئے خاطر خواہ طریقہ سے تیار کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
پروفیسر ناصر ضمیر قریشی، ڈین، فیکلٹی آف کامرس نے کورس کے اجراء کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس میں بنیادی طور سے ایسے کاروباری لیڈروں کی نشو و نما اور تربیت پر زور دیا گیا ہے جو اخلاقی اقدار کے ساتھ ساتھ علمی صلاحیت اور عملی مہارت دونوں سے طلباء کو لیس کرے۔

یہ بھی پڑھیں:Special Cycle For Handicaps معذوروں کے لیے خصوصی سائیکل ڈیزائن کو پیٹنٹ دیا گیا

صدر شعبہ پروفیسر ایس ایم امام الحق نے کہا کہ بی بی اے پروگرام طلباء کے لیے اعلیٰ معیار کی کاروباری تعلیم تک رسائی کے مواقع کو بڑھا ئے گا اور ملک کی اقتصادی ترقی میں معاون ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.