ETV Bharat / state

مکتبہ جامعہ کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کا حصہ بنانے کی اپیل

author img

By

Published : Oct 3, 2020, 10:19 PM IST

پروفیسر مولا بخش نے کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کا تصور مکتبہ جامعہ کے بغیر ناممکن ہے۔ جس طرح آکسفورڈ پریس آکسفورڈ یونیورسٹی کے لئے جان ہے اسی طرح سے مکتبہ جامعہ بھی جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جان ہے۔

Appeal to make Maktaba Jamia a part of Jamia Millia Islamia
مکتبہ جامعہ کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کا حصہ بنانے کی اپیل

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں شعبہ اردو کے پروفیسر مولا بخش نے مکتبہ جامعہ کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کا حصہ بنانے کی وائس چانسلر نجمہ اختر سے اپیل کی ہے۔

مکتبہ جامعہ کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کا حصہ بنانے کی اپیل

جامعہ مکتبہ لمیٹڈ کی کتابیں کم قیمت اور معیاری مانی جاتی ہیں۔ جس میں اردو ادب، تاریخ، علمی و مذہبی کتابیں بھی شامل ہیں۔ مکتبہ کی کتابوں کی خریداری ملک کے مختلف حصوں میں کی جاتی ہے۔ علیگڑھ کی شمشاد مارکیٹ پر موجود جامعہ مکتبہ کی دکان سے زیادہ تر کتابیں اے ایم یو کے طلبا و طالبات، تدریسی و غیر تدریسی عملہ خریدتا ہے۔

اے ایم یو شعبہ اردو کے پروفیسر مولا بخش انصاری نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر نجمہ اختر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ مکتبہ کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کا حصہ بنا لینا چاہیے۔ موجودہ وقت میں جامعہ مکتبہ مکمل طور سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کا حصہ نہیں ہے۔

Appeal to make Maktaba Jamia a part of Jamia Millia Islamia
مکتبہ جامعہ کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کا حصہ بنانے کی اپیل

پروفیسر مولا بخش انصاری نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کا تصور جامعہ مکتبہ کے بغیر ناممکن ہے جس طرح آکسفورڈ پریس آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیے جان ہے اسی طرح سے مکتبہ جامعہ بھی جامعہ کی جان ہے۔ مکتبہ جامعہ نے اور مکتبہ جامعہ سے چھپنے والی کتابوں نے اس کی اشاعت نے اور اس کے پڑھنے والوں کے درمیان اس کی مقبولیت نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کو اونچائی پر پہنچانے میں بہت اہم رول ادا کیا ہے۔

پروفیسر موصوف نے مزید کہا کہ پچھلے دنوں میں جو ہماری نئی وائس چانسلر صاحبہ آئی ہیں انہوں نے حکومت کی ایما کو اور حکومت کے تصورات کو سامنے رکھتے ہوئے بڑی حسن و خوبی کے ساتھ جامعہ کی بہتری کے لیے کام کیا۔

Appeal to make Maktaba Jamia a part of Jamia Millia Islamia
مکتبہ جامعہ کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کا حصہ بنانے کی اپیل

انہوں نے کہا کہ نجمہ اختر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے وابستہ رہی ہیں اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی بصیرت کا نام ہے جہاں سے وہ گئی ہیں وہاں کے لوگ بے باک اور قوم پرست بھی ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مکتبہ کی کتابیں ہندوستان میں چاروں طرف بکتی ہیں جس سے مکتبہ سیدھے اردو عوام سے اردو پڑھنے والوں سے جڑا ہوا ہے، ایسے میں نجمہ اختر صاحبہ کوئی قدم ایسا اٹھائیں کہ یہ مکتبہ یونیورسٹی سے ملحق ہو جائے۔

انہوں نے نجمہ اختر سے التماس کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ اگر انہوں نے اس پر پیشرفت کی تو یہ سارے ہندوستانی عوام کے لیے اور ہندوستان کے لیے ایک بہت بڑا نذرانہ ہوگا۔ امید ہے وائس چانسلر صاحبہ مکتبہ جامعہ کو یونیورسٹی کا حصہ ضرور بنائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.