ETV Bharat / state

AMU Student Celebration اے ایم یو وائس چانسلر کا استعفیٰ، طلباء نے 'یوم نجات' منایا

author img

By

Published : Apr 5, 2023, 11:48 AM IST

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر کے استعفیٰ کے دن کو طلباء نے یوم نجات کے طور پر منایا، کیمپس میں جشن کا ماحول دیکھا گیا۔ جشن چراغاں کیا گیا اور طلباء میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

اے ایم یو وائس چانسلر کا استعفی، طلباء نے 'یوم نجات' منایا

علیگڑھ: عالمی شہرت یافتہ علیگڈھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے 2 اپریل 2023 کو استعفیٰ دے دیا تھا کیونکہ ریاست اترپردیش کے گورنر کی منظوری کے بعد حکومت نے 3 اپریل 2023 کو ایم ایل سی بنادیا دیا تھا۔ وائس چانسلر کے استعفیٰ کے بعد یونیورسٹی کے طلباء نے بڑی تعداد میں ڈک پوائنٹ پر جمع ہو کر یوم نجات منایا۔ مومبتیاں جلا کر جشن چراغاں کیا اور طلباء کے درمیان مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ اس جشن میں شامل طلباء اور طلباء رہنماؤں نے بتایا کہ گزشتہ چھ سالوں میں پروفیسر طارق منصور کی وائس چانسلر شپ میں یونیورسٹی اور طلباء کا جتنا نقصان ہوا اتنا پہلے کبھی نہیں ہوا، طلباء نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلر کے عہدے پر فائز ہوتے ہوئے وہ بی جے پی کے لیے کام کرتے تھے اسی لیے ان کو ایم ایل سی کا تحفہ ملا ہے۔ انہوں نے ادارے اور طلباء کے حق میں کوئی کام نہیں کیا۔ اپنی پانچ سالہ میعاد پوری کرنے کے بعد ان کی میعاد میں ایک سال کی توسیع بھی کی گئی جو یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی سی کی میعاد توسیع ہوئی، ان کی بربریت اور تاناشاہی سے آج طلباء کو نجات ملی ہے اسی لیے آج ہم یوم نجات منا رہے ہیں، ہم جشن منا کر مٹھائیاں بھی تقسیم کر رہے ہیں۔ طلباء نے وائس چانسلر کے استعفیٰ کے دن کو علیگ برادری کے لیے عید کا دن بتایا۔

طلباء نے جشن کے دوران طارق منصور ایم ایل سی کے نام سے نعرے بازی بھی کی۔ ڈک پوائنٹ سے سینٹنری گیٹ تک جشن کے دوران چند یونیورسٹی پراکٹوریئل ٹیم کی سیکیورٹی ہی دکھی اور سینٹنری گیٹ پر پولیس بھی نہیں دکھائی دی جبکہ یونیورسٹی میں کسی بھی طرح کے احتجاج کے دوران کسی بھی ناخوش گوار واقع سے بچنے کے لیے یونیورسٹی کے باب سید اور سینٹنری گیٹ پر علیگڑھ پولیس کو تعینات کر دیا جاتا ہے۔ طلباء نے مزید بتایا کہ حکومت کے آگے پیچھے رہنے پر حکومت نے وائس چانسلر کے عہدے سے اتار کر انہیں ایک ایم ایل سی بنا دیا، مسلم یونیورسٹی پر طارق منصور کے نام کا جو سیاہ دھبا لگا ہوا تھا وہ آج صاف ہوگیا ہے۔ طارق منصور کو حکومت کی کٹپتلی بتاتے ہوئے کہا کہ ہمیں مزید ان سے کوئی امید نہیں کیونکہ جب وہ اے ایم یو میں رہتے ہوئے ادارے اور قوم کے لیے کچھ نہیں کر پائے تو وہ اب کیا کریں گے وہ صرف حکومت کے اشارے پر ناچیں گے۔ وائس چانسلر کے استعفی پر سوال اٹھاتے ہوئے طلباء نے کہا کہ طارق منصور نے اپنا استعفی 2 اپریل کو دیا جو یونیورسٹی رجسٹرار محمد عمران کے جاری نوٹس سے واضح ہو رہا ہے جبکہ حکومت نے ان کو 3 اپریل کو ایم ایل سی بنایا تھا، وائس چانسلر نے ایم ایل سی بننے سے ایک روز قبل ہی استعفی دے دیا تھا اور 3 اپریل میں یونیورسٹی کا وائس چانسلر کون تھا ? جس میں کچھ بڑے فیصلے لیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Aligarh Muslim University اے ایم یوکے وائس چانسلر نے استعفی دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.