ETV Bharat / state

AMU اے ایم یو نے قابل ذکر حصولیابیوں کے ساتھ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کا نفاذ کیا

author img

By

Published : Jul 25, 2023, 11:14 AM IST

اے ایم یو نے قابل ذکر حصولیابیوں کے ساتھ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کا نفاذ کیا
اے ایم یو نے قابل ذکر حصولیابیوں کے ساتھ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کا نفاذ کیا

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 (این ای پی-2020) کے نفاذ کی سمت اہم پیش رفت کی ہے۔ Body:یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یوجی سی) کے حکم کے مطابق اے ایم یو نے قومی تعلیمی پالیسی کے مؤثر نفاذ کے لیے 24 نومبر 2021 کو ایک علاحدہ این ای پی سیل قائم کیا۔

اے ایم یو نے قابل ذکر حصولیابیوں کے ساتھ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کا نفاذ کیا

علی گڑھ:اس سلسلہ میں اے ایم یو نے این ای پی ایڈوائزری کمیٹی بھی تشکیل کی، جس نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کو تعلیمی سیشن 2022-23 سے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس سلسلہ میں آج ایڈمنسٹریٹیو بلاک کے کانفرنس ہال میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مجیب اللہ زبیری، کنٹرولر امتحانات، ڈاکٹر سہیل مستجاب، کوآرڈنیٹر، این ای پی سیل، پروفیسر اسفر علی خاں، ڈائرکٹر، اسکول ایجوکیشن، اے ایم یو، اور پروفیسر اسد یو خان، ڈائرکٹر، آئی کیو اے سی نے بتایا کہ این ای پی ایڈوائزری کمیٹی کی کوششوں کے متاثر کن نتائج برآمد ہوئے ہیں، اور متعدد اقدامات کامیابی کے ساتھ کیے گئے ہیں جیسے کہ: ٓانڈرگریجویٹ پروگراموں کے لیے نصاب تعلیم اور کریڈٹ فریم ورک: چار سالہ انڈرگریجویٹ پروگرام کے لیے ایک کریڈٹ فریم ورک تیار کیا گیا اور اسے مختلف فیکلٹیوں بشمول آرٹس، کامرس، سائنس، سوشل سائنس، لائف سائنس، انٹرنیشنل اسٹڈیز، اور تھیالوجی (دینیات) میں تعلیمی سیشن 2022-23 سے متعارف کرایا گیا ہے۔

اعلیٰ تعلیمی اداروں کو ملٹی ڈسپلینری اداروں میں تبدیل کرنے کے لیے رہنما خطوط: اے ایم یو میں چار سالہ انڈرگریجویٹ پروگرام (بی اے / بی ایس سی / بی کام) اب ملٹی ڈسپلینری اور انٹر ڈسپلینری اصول پر زور دیتا ہے۔اس سے طلباء کو مختلف فیکلٹیوں سے مضامین منتخب کرنے کا موقع ملتا ہے۔ طلباء کی مہارتوں کو بڑھانے کے لیے ووکیشنل اور اس طرح کے دیگر کورسز بھی متعارف کرائے گئے ہیں، جبکہ کورس کے آخری سال میں ریسرچ میتھڈولوجی اور سیمیناروں کے ذریعے تحقیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔

تعلیمی پروگراموں میں اندراج اور باہر نکلنے کے ایک سے زائد مواقع کے لئے رہنما خطوط: اے ایم یو نے این ای پی 2020 کے اہداف کے مطابق نصاب اور کریڈٹ فریم ورک متعارف کرایا ہے جو طلباء کو اپنی پسند کے مطابق انتخاب (چوائس بیسڈ کریڈٹ سسٹم) کا موقع دیتا ہے۔ یہ فریم ورک طلباء کو چار سالہ انڈرگریجویٹ پروگرام میں ہر تعلیمی سال کے اختتام پر داخلے اور باہر نکلنے کی اجازت دیتا ہے۔اس کے نفاذ کے لئے مطلوبہ ضابطے فی الحال تیار کیے جا رہے ہیں۔

اپرنٹس شپ / انٹرن شپ اِمبیڈیڈ ڈگری پروگرام کے لیے رہنما خطوط: چار سالہ انڈرگریجویٹ پروگرام کے تحت، اب طلباء کے پاس اپنے آخری سال میں عملی تجربات جیسے کہ اپرنٹس شپ، انٹرن شپ، فیلڈ پروجیکٹ، کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرام اور مقالہ تیار کرنے کے مواقع ہیں۔ تمام شعبہ جات کو ان کے یہاں بنیادی ڈھانچے اور اساتذہ کی دستیابی کی بنیاد پر ان پروگراموں کو متعارف کرانے کی آزادی دی گئی ہے۔

اکیڈمک بینک آف کریڈٹ کا ضابطہ: اے ایم یو نے ایک اکیڈمک بینک آف کریڈٹ (اے بی سی) / نیشنل اکیڈمک ڈپازیٹری (این اے ڈی) سیل قائم کیا ہے اور یونیورسٹی کے اندر اس کے نفاذ کے لیے ایک نوڈل آفیسر مقرر کیا ہے۔ اے بی سی اور این اے ڈی کے نفاذ کے لئے ڈِجی لاکر پلیٹ فارم کو اپنایا گیا ہے اور ہزاروں طلباء نے اپنی اے بی سی آئی ڈی بنالی ہے۔ اس کے بہتر طریقے سے نفاذ کے لئے یوجی سی اور این اے ڈی اہلکاروں کے ساتھ باقاعدگی سے میٹنگیں کی جارہی ہیں۔

یہ اقدامات این ای پی 2020کے اہداف کے مطابق ہیں۔ اے ایم یو کے ذریعے شروع کیے گئے دیگر اقدامات میں اے ایم یو کے اسکولوں کے لیے نیشنل کریڈٹ فریم ورک اور نیشنل ہائر ایجوکیشن کوالیفکیشن فریم ورک (این ایچ ای کیو ایف) کا نفاذ شامل ہے۔ بیک وقت دو تعلیمی کورس کرنے کے سلسلہ میں رہنما اصول اپنا لیے گئے ہیں، اور پی ایچ ڈی کی ڈگری کے لیے مطلوبہ معیارات اور طریقہ کار کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

اے ایم یو نے آن لائن و فاصلاتی تعلیم میں بھی قابل ذکر پیش رفت کی ہے اور اپنے آن لائن و ڈسٹینس لرننگ سنٹر کے ذریعے ہزاروں طلباء کو معیاری تعلیم دے رہا ہے۔اے ایم یو نے غیر مقیم ہندوستانیوں (این آر آئی) اور غیر ملکی طلباء کی مدد کے لیے ایک دفتر برائے بین الاقوامی امور قائم کیا ہے، اور یونیورسٹی کے وسیع عالمی الومنئی نیٹ ورک نے دنیا بھر میں اپنے روابط کو مزید مستحکم کیا ہے۔

جدت طرازی اور صنعت پر مبنی حصولِ علم پر توجہ دینے کے ساتھ اے ایم یو نے ایم ایس سی (سائبر سیکیورٹی)، ایم ایس سی (ڈاٹا سائنس)، بی ٹیک اور ایم ٹیک (مصنوعی ذہانت)، بیچلر آف ویژول آرٹس (بی وی اے) اور ماسٹر آف ویژول آرٹس (ایم وی اے) جیسے کورس متعارف کئے ہیں اور 4 سالہ انٹیگریٹیڈ بی ایڈ کورس کو منظوری دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Muslim Education اقلیتی طلباء کی اسکالرشپ ختم کرکے ان کی حوصلہ افزائی؟

یہ حصولیابیاں، این ای پی 2020 کے وِژن کے مطابق ایک جامع اور سبھی کو شامل کرنے والی تعلیم فراہم کرنے کے اے ایم یو کے عزم کی عکاس ہیں۔ یونیورسٹی اپنے طلباء کے اندر امتیاز و ایکسیلنس کو فروغ دینے اور انھیں ابھرتے ہوئے تعلیمی منظر نامے میں ترقی کی منازل طے کرنے کی خاطر بااختیار بنانے کے لیے وقف ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.