ETV Bharat / state

اے ایم یو طالبات نے مدنی کی اپیل کی حمایت کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 11, 2023, 6:32 PM IST

اے ایم یو طالبات نے مدنی کی اپیل کی حمایت کی
اے ایم یو طالبات نے مدنی کی اپیل کی حمایت کی

جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی کی اپیل 'لڑکیوں کی تعلیم کے لیے الگ اسکول قائم کئے جائے' کی علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) طالبات نے حمایت کرتے ہوئے کہا لڑکیوں کے لئے علیحدہ اسکول اور کالج ہونا چاہئے۔AMU Female Students

اے ایم یو طالبات نے مدنی کی اپیل کی حمایت کی

علیگڑھ:ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنو میں واقع سنی انٹر کالج میں جمعیت علماء زیر اہتمام منعقدہ اجلاس مجلس منتظمہ میں ریاست کے 37 اضلاع سے تقریباً 1000 اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کے مہمان خصوصی جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے الگ اسکول قائم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کو مذہب کی تبدیلی کا نشانہ بنایا جاتا ہے ان کا مذہب تبدیل کیا جاتا ہے، جس کو روکنا وقت کی ضرورت ہے۔ اسی لئ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے الگ اسکول قائم کیے جانے کی ضرورت ہے۔ جمعیت علما ہند اس مشن پر کام کر رہی ہے۔ لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے الگ الگ اسکول اور کالج چاہتی ہے تاکہ لڑکیاں وہاں تعلیم حاصل کر سکیں۔

اے ایم یو طالبات نے مولانا ارشد مدنی کی اس اپیل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یقین ہمارے لئے علیحدہ مدارس/اسکول/کالج قائم کئے جائے جہاں ہم بنا کسی ڈر اور خوف کے بآسانی تعلیم حاصل کر سکیں جسے ہم علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ میں کر رہے ہیں۔

طالبات نے کہا دور جدید میں جس طرح کا ماحول اسکول/کالج/یونیورسٹیوں میں آج کر دیکھنے کو مل رہا ہیں ایسے ماحول میں ہم تعلیم حاصل نہیں کرنا چاہتے ہیں ہمارے والدین ہماری حفاظت کے لئے فکر مند ہوتے ہیں ویسے بھی آج کل کے ماحول میں خواتین محفوظ نظر نہیں آتی ہیں آئے دن ملک کے مختلف مقامات پر خواتین کے ساتھ۔ عصمت دری، چھیڑ خانی، قتل کے معاملات پیش آتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مسلمان اپنی بیٹیوں کو جائیداد میں حصہ دیں: مسلم پرسنل لا بورڈ

مسلم طالبات کو ان کے لباس، حجاب اور مذہب کو لے کر بھی کچھ سماج دشمن عناصر نشانہ بناکر سیاست کرتے ہیں۔اس لئے ہمارے والدین اور ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں ایسے ماحول میں تعلیم حاصل کرنی چاہیے جہاں ہم محفوظ ہوں اور ہمیں تعلیم حاصل کرنے میں کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہوں کیونکہ تعلیم خواتین کے لئے بہت اہم ہیں، خوابوں بااختیار ہونے کے لئے تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے اس لئے ہم مولانا ارشد مدنی کی اس اپیل کی حمایت کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.