ETV Bharat / state

Aligarh Municipal Corporation علیگڑھ میونسپل کارپوریشن میں 20 نئے وارڈز شامل

author img

By

Published : Dec 3, 2022, 9:59 AM IST

ضلع علیگڑھ کے میونسپل کارپوریشن میں بیس نئے وارڈوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اب کل 90 وارڈوں میں میونسپل کارپوریشن کے الیکشن ریزرویشن کے مطابق ہوں گے۔ انتظامیہ نے 90 وارڈوں کی ریزرویشن فہرست جاری کردی ہے۔ Aligarh Municipal Corporation

Etv Bharat
Etv Bharat

علیگڑھ: ریاست اترپردیش کے ضلع علیگڑھ میں میونسپل کارپوریشن کے الیکشن کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ اب تک ضلع علیگڑھ میں کل 70 وارڈ تھے لیکن علیگڑھ انتظامیہ نے علیگڑھ کے آس پاس کے علاقوں کو 20 نئے وارڈوں میں شامل کر لیا ہے۔ کل 90 وارڈوں کی ریزرویشن (درج فہرست ذات کی خواتین، خواتین، پسماندہ طبقے کی خواتین، درج فہرست ذات، غیر محفوظ) کے ساتھ فہرست بھی جاری کردی ہے۔ اب وارڈوں میں امیدوار ریزرویشن کے مطابق ہی اپنی قسمت آزما پائیں گے۔ کس وارڈ سے کون الیکشن لڑ سکے گا، اب واضح ہو چکا ہے۔

علیگڑھ میونسپل کارپوریشن میں 20 نئے وارڈز شامل

علی گڑھ کے موجودہ میئر محمد فرقان نے علیگڑھ میونسپل کارپوریشن میں بیس نئے وارڈوں کو شامل کرنے اور وارڈوں کی ریزرویشن فہرست جاری کئے جانے سے متعلق بتایا کہ اب علیگڑھ میونسپل کارپوریشن میں کل 90 وارڈوں میں ریزرویشن کے مطابق الیکشن ہوں گا اور ایک اچھا الیکشن ہوگا۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے میئر محمد فرقان نے بتایا کہ جہاں تک مجھے لگتا ہے کہ علیگڑھ میئر کی سیٹ جنرل یا OBC ہی رہے گی خاتون کی نہیں ہوگی۔ نئے 20 وارڈ شامل ہونے سے ہماری پارٹی مضبوط ہوئی ہے اور ووٹروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ Aligarh Municipal Corporation

دوبارہ مئیر کا الیکشن لڑنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے میئر فرقان نے کہا اگر عوام نے مجھے دوبارہ موقع دیا تو میں دوبارہ الیکشن لڑ کر عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں، ویسے تو گزشتہ پانچ برسوں میں ہم نے علیگڑھ میں بہت سے تعمیراتی کام کیے ہیں، لیکن اب بھی علیگڑھ شہر میں مزید کام کرنا باقی ہے۔ بی جے پی کے سابق میئر پر نکتہ چینی کرتے ہوئے میئر فرقان نے کہا آخری چار میئر پی جے پی کے رہے ان کے دور میں علیگڑھ میں کچھ خاص کام نہیں ہوا جتنا ہم نے کرکے دکھا دیا ہے۔ Aligarh Municipal Corporation

اگر علیگڑھ میئر کے سیٹ جنرل یا OBC ہی رہتی ہے جس کی امید کم ہے تو اطلاع کے مطابق سماج وادی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی حاجی ضمیر اللہ اور بی ایس پی سے موجودہ میئر محمد فرقان میئر کا الیکشن لڑیں گے، اگر دونوں مسلم امیدوار الیکشن لڑتے ہیں تو بی جے پی کا امیدوار با آسانی جیت حاصل کرسکتا ہے کیونکہ دونوں ہی مضبوط مسلم امیدوار ہیں جس کے سبب ووٹ تقسیم ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : Old Man Beaten To Death علی گڑھ میں بزرگ کا لاٹھی اور ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر قتل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.